عمرکوٹ پریس کلب میں دعوتِ اسلامی کے وفد کا شاندار استقبال میڈیا ڈیپارٹمنٹ نے دینی و فلاحی خدمات پر بریفنگ دی، صحافیوں کی بھرپور تائید
عمرکوٹ پریس کلب میں دعوتِ اسلامی کے وفد کا شاندار استقبال میڈیا ڈیپارٹمنٹ نے دینی و فلاحی خدمات پر بریفنگ دی، صحافیوں کی بھرپور تائید
عمرکوٹ (رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف) میرپورخاص سے دعوتِ اسلامی کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ کا ایک خصوصی وفد عمرکوٹ پریس کلب پہنچا، جہاں پریس کلب کے عہدیداران ممبران اور صحافیوں نے وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر دعوتِ اسلامی میڈیا ڈیپارٹمنٹ میرپورخاص ڈویژن کے ذمہ داران سید کامران عطاری اور محمد علی عطاری نے صحافی برادری کو دعوتِ اسلامی کے تعارف، منشور اور ملک بھر میں جاری دینی و فلاحی خدمات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ وفد نے بتایا کہ دعوتِ اسلامی نہ صرف دینی تعلیمات کی ترویج میں نمایاں کردار ادا کر رہی ہے بلکہ رفاہ عامہ، فلاحی سرگرمیوں، امدادی کاموں اور عوامی بھلائی کے منصوبوں میں بھی پیش پیش ہے۔ صحافیوں غلام مصطفیٰ مہر، اشوک کمار درڑا، سجاد علی شیخ، مدن گوپال، سوائی مل رکھسیر، آزاد لال حسین و دیگر نے دعوتِ اسلامی کے فلاحی و دینی کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ادارہ جس خلوص اور تنظیمی نظم کے ساتھ دینِ متین کی خدمت کر رہا ہے، اس کی مثال نہیں ملتی۔ صحافیوں نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ وہ دعوتِ اسلامی کے مثبت اور فلاحی اقدامات کو اُجاگر کرنے کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے۔ ملاقات کے اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی اور ترقی کے لیے دعا بھی کی گئی۔