November 17, 2026

*آذان اور نماز کے یکساں اوقات کا نفاذ خوش آئند ہے* جمعرات 20 نومبر 2025 انجینیئر نذیر ملک سرگودھا

Screenshot_2025-11-20_162840

*آذان اور نماز کے یکساں اوقات کا نفاذ خوش آئند ہے*

جمعرات 20 نومبر 2025
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا

ماشاءاللہ
حکومت کی ایک اچھی تجویز اور تدبیر ہے امت کی یکجہتی کے لئے بلکہ میں تو کہتا ہوں کہ پورے ملک میں ایک وقت پر آذان اور نماز ہونی چاہیئے جیسے سعودی عرب میں پچھلے 120 سال سے یہ نظام نافذ ہے

ہمارا یہ کیسا اسلام ہے کہ ہر ملاں نے اپنی مسجد میں اپنے نماز کے اوقات چلا رکھے ہیں دور نبوت کے نظام کو جاری کیوں نہیں کرتے؟

*ہم اہل سنت والجماعت ہیں تو سنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم پر عمل کیوں نہیں کرتے؟*

اس نظام کا ایک فائدہ یہ بھی ہو گا کہ نماز کے اوقات میں لوگ موبائل بھی استعمال نہ کریں گے کیونکہ لوگوں کو پتہ ہو گا کہ یہ نماز کا وقت ہے اور جس کو ہم کال کر رہے ہیں وہ بھی نماز پڑھ رہا ہوگا بہتر ہے کہ ہم بھی نماز پڑھ لیں اور اس طرح نمازیوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہو گا ان شاء اللہ۔

رہی بات خطبہ جمعہ کی وہ وہ بھی اچھی تجویز ہے یہی نظام سعودی عرب میں چل رہا ہے اسی وجہ سے سعودی عرب میں فرقے نہیں ہیں۔ سبھی ایک وقت پر ایک ہی طرح نماز پڑھتے ہیں۔ اس سے قوم کو دین کا ایک ہی پیغام جائے گا اس سے دینی معلومات میں بھی اضافہ ہو گا اور ایک ہی دین ترویج پکڑے گا۔

حکومت کی سوچ مثبت ہے ہمیں بھی گورنمنٹ کی رٹ کو قائم کرنے میں حکومت وقت کے ساتھ تعاون کرنا چاہیئے کیونکہ یہی قرآن کا پیغام ہے حوالہ کیلئے دیکھئے سورہ النساء آیت نمبر 59۔

وما علینا الا البلاغ المبین
خادم قرآن و سنت
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا