November 17, 2026

عالمی ادارہ صحت کے مطابق نائجیریا اور بھارت کے بعد پاکستان نمونیا سے بچوں کی اموات میں تیسرے نمبر پر ہے، جہاں سالانہ تقریباً 92 ہزار بچے متاثر ہو کر جان کی بازی ہار جاتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق نمونیا

IMG-20251115-WA0009

عالمی ادارہ صحت کے مطابق نائجیریا اور بھارت کے بعد پاکستان نمونیا سے بچوں کی اموات میں تیسرے نمبر پر ہے، جہاں سالانہ تقریباً 92 ہزار بچے متاثر ہو کر جان کی بازی ہار جاتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق نمونیا پھیپھڑوں کا انفیکشن ہے جو خاص طور پر بچوں، بزرگوں اور کمزور قوتِ مدافعت رکھنے والوں کو متاثر کرتا ہے۔ اس سے بچاؤ کے لیے بچوں کو مقررہ شیڈول کے مطابق حفاظتی ٹیکے لگوانا انتہائی ضروری ہے۔

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی آج نمونیا کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ اس کا مقصد اس جان لیوا بیماری سے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر سے متعلق آگاہی بڑھانا ہے۔