November 17, 2026

اوورسیز پاکستانیوں کے ساتھ جعلسازی میں ملوث نادرا کارڈ سینٹر کے نام سے جعلی ویب سائٹ کا انکشاف ہوا ہے۔

Screenshot_2025-11-18_180603

اوورسیز پاکستانیوں کے ساتھ جعلسازی میں ملوث نادرا کارڈ سینٹر کے نام سے جعلی ویب سائٹ کا انکشاف ہوا ہے۔

نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے ترجمان کے مطابق نادرا کارڈ سینٹرکے نام سے جعلی ویب سائٹ کام کررہی ہے اور یہ ویب سائٹ اوورسیز پاکستانیوں خصوصاً برطانیہ میں مقیم شہریوں کے ساتھ جعلسازی میں ملوث ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ ویب سائٹ نادرا کے نام پر شناختی کارڈ ، نائیکوپ کی خدمات کا جھوٹا دعویٰ کر رہی ہے ، ویب سائٹ نادرا کے نام پر ملازمتوں کی فراہمی کا جھوٹا دعویٰ کر رہی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ اس پلیٹ فارم پر دی گئی ذاتی معلومات ، دستاویزات یا ادائیگیاں غلط استعمال ہوسکتی ہیں