ٹوبہ ٹیک سنگھ *والد کوقتل کر کے وقوعہ کو خودکشی کا رنگ دینے والی بیٹیاں آشنا سمیت گرفتار*
ٹوبہ ٹیک سنگھ
*والد کوقتل کر کے وقوعہ کو خودکشی کا رنگ دینے والی بیٹیاں آشنا سمیت گرفتار*
تھانہ سٹی گوجرہ پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ چک370ج ب علاقہ تھانہ سٹی گوجرہ میں ایک50سال کا شخص محمد یسین نے خود کشی کرلی ہے جس کی نعش چار پائی پر پڑی ہوئی ہے۔ اس اطلاع پر ایس ایچ اوتھانہ سٹی گوجرہ معہ ملازمان پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچے۔نعش کو برائے پوسٹ مارٹم THQ گوجرہ شفٹ کیا گیا۔حالات و واقعات مشکوک ہونے پر تحقیقات کا دائرہ کا ر وسیع کیا گیا۔ پولیس کویٰسین کو قتل کیے جانے کا شک ہوا۔
ڈی پی اوٹوبہ عبادت نثار نے وقوعہ کی سنگینی کو مد نظر رکھتے ہوئے فوری طور پر اندراج مقدمہ اور ملزمان کو ٹریس کرنے کا حکم دیا جس پر فوری طور پر مقدمہ نمبر1797/25 بجرم 302/109/34ت پ تھانہ سٹی گوجرہ میں درج کیا گیا۔
ایس ڈی پی او گوجرہ، ایس ایچ اوتھانہ سٹی گوجرہ معہ ملازمان پولیس پر مشتمل ٹیم نے مختلف پہلوؤں سے تفتیش شروع کی پولیس ٹیم کو مقتول کی دونوں بیٹیوں مدیحہ اور اقصیٰ پر شک ہوا تو انہیں بھی شامل تفتیش کیا گیا۔
دوران انٹیروگیشن مقتول یٰسین کی دونوں بیٹیوں نے اپنے آشنا عابد ولد رمضان سکنہ وہاڑی کے ساتھ مل کر اپنے والد کوقتل کرنا تسلیم کیا۔
وجہ عناد یہ کہ ملزمہ اقصیٰ کے عابد کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے۔یٰسین اپنی بیٹوں کو ناجائز تعلقات سے روکتا تھا اور یٰسین نے اپنی بیوی زہرہ بی بی کو طلاق بھی دے دی تھی جس کا دونوں ملزمہ بیٹیوں کو رنج تھا۔ جس کی وجہ سے اسے موت کے گھاٹ اتار دیا اور بعد میں وقوعہ کو خود کشی کا رنگ دے دیا۔ملزمان کے خلاف ضابطہ کی کاروائی عمل میں لائی گئی ہے،
ڈی پی او ٹوبہ عبادت نثار نے پولیس ٹیم کے لیے نقد انعام اور تعریفی سرٹیفیکیٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔