سرگودھا( ملک شاہنواز جالپ بیوروچیف دعا آ ن لائن نیوز) سرگودھا پولیس اور پریس کے درمیان باہمی تعلقات شاندار اور خوشگوار ہیں دونوں ادارے جرائم کی سرکوبی اور صحت مند معاشرے کی تشکیل کے لئے مل کر کام کرتے رہیں گے ان خیالات کا اظہار صدر سرگودھا پریس کلب مہر آصف حنیف نے اے ایس پی سٹی عبدالسمیع شیخ کی
سرگودھا( ملک شاہنواز جالپ بیوروچیف دعا آ ن لائن نیوز)
سرگودھا پولیس اور پریس کے درمیان باہمی تعلقات شاندار اور خوشگوار ہیں دونوں ادارے جرائم کی سرکوبی اور صحت مند معاشرے کی تشکیل کے لئے مل کر کام کرتے رہیں گے ان خیالات کا اظہار صدر سرگودھا پریس کلب مہر آصف حنیف نے اے ایس پی سٹی عبدالسمیع شیخ کی کلب آمد کے موقع پر کیا انھوں نے کہا عبدالسمیع شیخ نوجوان ، محنتی اور عوام دوست ہیں ، صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے اے ایس پی عبدالسمیع شیخ نے کہا مجھے خوشی ہے کہہ میں سینئر صحافیوں کے ساتھ پریس کلب میں موجود ہوں اور مجھے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا۔انھوں نے کہا بطور اے ایس پی میری پوری کوشش ہے کہہ جرائم پر قابو اور تھانوں میں عوامی شکایات کو کم کیا جائے اور پولیس کا عوام کے ساتھ رویہ دوستانہ ہو۔ جنرل سیکرٹری رانا ساجد اقبال ، سینئر صحافی عبدالحنان چوہدری نے کہا دہشت گردی اور سیاسی ، مذہبی ایشوز کی وجہ سے پولیس پر کام کا دباؤ بڑھ گیا ہے اور پولیس نے امن امان اور عوام کے تحفظ کے لئے بڑی جراءت سے پیشہ ورانہ ڈیوٹی سے بھی بڑھ کر کام اور قربانی دی ہے ڈی پی او سرگودھا ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی سمیت تمام پولیس آفس دن رات چوکس اور عوام کی خدمت میں مصروف ہیں۔انھوں نے کہا عبدالسمیع شیخ ،شریف النفس ، فرض شناس اور مستعد آفیسر ہیں ،صحافی ان کے قدم بہ قدم کھڑے ہوں گے۔ اس موقع پر صحافیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔