November 17, 2026

دل کی بات خ ح شہزاد بس ایک لمحہ میں

IMG-20251119-WA0337

دل کی بات
خ ح شہزاد
بس ایک لمحہ میں
گزشتہ روز منصور آباد میں سنیئر صحافی اور المصطفے فاؤنڈیشن اور فیصل آباد کالمسٹ ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر غلام حسین زاہد کے کلینک پر بیھٹے تھے کہ ایک مجزوب شخص آیا اور ڈاکٹر صاحب سے کچھ بولا جوکہ مجھے سمجھ میں نہیں آیا لیکن لگ رھا تھا کہ بھکاری ھے۔ڈاکٹر صاحب نے اسے پیسے دیے وہ چلا گیا۔ڈاکٹر صاحب نے کہا کہ اسے جانتے ھیں میں نے نفی میں سر ہلایا اور پوچھا کون ھے یہ شخص۔؟؟؟ تو ڈاکٹر صاحب نے بتایا کہ یہ کسی وقت سونے کا سب سے بڑا فروخت کندہ تھا۔دبئی سے سونے کی اینٹیں لے آتا تھا اور ھول سیل میں ریل بازار کے زرگرز حضرات کو یہ سونا بیچتا تھا۔پھر پتہ نہیں کیا ھوا کہ اب یہ اس حال میں ھے۔شاہد کسی نے دھوکا دیا ھوگا اور کاروبار میں نقصان ھوگیا اور یہ اپنا زینی توازن کھو بیٹھا۔پھر ڈاکٹر صاحب نے بتایا کہ ایک اور شخص تھا جس کی زمین مین جھمرہ روڈ پر کرڑوں روپے تھی لیکن اس کے ساتھ کچھ ایسا ھوا کہ وہ ایک انڈور پہنے سارا فیصل آباد گھومتا تھا۔میں اس وقت سے سوچ رھا ھوں کہ یہ لوگ جو اب مانگ کر گزارا کررھے ھیں یا ذینی توازن ٹھیک نہیں اپنے عروج کے وقت کیسے لگتے ھوں گے کیسے لوگ انکو ملنے اور سلام کرنے آتے ھوں گے پھر میں سوچ میں ڈوبتا چلا گیا تو میں نے دیکھا کہ کس طرح صدام حسین اور کرنل قذافی نے چالیس سال تک حکومت کی سیاہ سفید کے مالک تھے لیکن جب ظلم حد سے بڑھا تو پکڑ میں آگے۔اور پھر انکی بے بسی اور عبرت ناک موت سب نے دیکھی۔ابھی کل نیوز سن رھا تھا کہ بنگلہ دیش کی تین دفعہ کی وزیر اعظم جس نے ظلم کے پہاڑ توڑے اپنے سیاسی مخالف لوگوں کو 80سال میں بھی پھانسی پر لٹکایا۔لیکن اب اسے جلاوطنی میں بھی سزائے موت کا حکم ھوگیا ھے۔سامان عبرت تو جگہ جگہ آپ کو نظر آتا ھے لیکن اقتدار۔طاقت۔شہرت۔دولت کا نشہ آپ کو اس طرف توجہ ھی نہیں ھونے دیتا۔شیطان آپکو اپ کا ھر عمل خوشنما بناکر پیش کرتا ھے۔کہ اقتدار کے لیے سیاسی مخالفوں کو مارو۔جیل میں ڈالو۔غریبوں کو لائن میں کھڑا کرکے دو تین ھزار دو۔ساری دنیا میں انکی تصویریں بےیچو۔اپنا شاھی پروٹوکول اور تاحیات استثنی ‘ لو اور عیش کرو۔لیکن اللہ تعالی پکڑ سے تو کوئی نہیں بچ سکتا۔وہاں تو کوئی استثنی نہیں ملے گا رائی برابر نیکی ھو یا بدی سامنے آجائے گی اور جو لوگ اپنے گناھوں کی سزا دنیا میں بھگت کر جاھیں گے توبہ کرکے جاھیں گے یا بیماری کی شکل میں لمبا عرصہ رھیں گے تو یہ انکو استثنی ملے گا لیکن جو دنیا میں کسی سزا کو اپنے لیے گناہ سمجھتے ھیں انکو پھروہاں سارا حساب دینا ھوگا اور یقنا وہاں کا حساب بڑا سخت ھے۔اللہ تعالی معاف فرمائے اور ھمیں دنیا کی حقیقت کو پہچاننے کی توفیق دے۔کیونکہ ہدایت کی توفیق اللہ ہی دیتا ھے ھے بہت سارے صاحب علم اور حافظ بھی گمراہی کا شکار ھوجاتے ھیں۔اور انہیں پتہ ھی نہیں چلتا۔اللہ تعالی ھم سب کو ہدایت دے اور ظلم وستم زیادتی۔سے بچائے۔کیونکہ ظالم کو اللہ تعالی سخت ناپسند فرماتا ھے۔اور مظلوم کا بدلہ ضرور لیتا ھے۔چاھے وہ مظلوم کسی دشمن کے ہاتھوں مارا جائے چائے حکومتی ظلم کا شکار ھو مظلوم کی آہ برائے راست عرش الہی تک پنچتی ھے۔اللہ تعالی قادر مطلق ھے جوچاھے کرے۔بس کن کہنے کی دیر ھے سارا نقشہ ھی بدل سکتا ھے۔بس ایک لمحہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟؟؟؟؟؟؟؟؟