خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) وزیر اعلی ا پنجاب مریم نواز شریف کی اوپن ڈور پالیسی کے تحت ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر نے شہریوں کے مسائل سُنے اور شہریوں کے مسائل کے فوری حل کے لئے متعلقہ
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) وزیر اعلی ا پنجاب مریم نواز شریف کی اوپن ڈور پالیسی کے تحت ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر نے شہریوں کے مسائل سُنے اور شہریوں کے مسائل کے فوری حل کے لئے متعلقہ محکموں کو احکامات صادر کیے۔ اس موقع پر سائلین کثیر تعداد میں موجود تھے ۔ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر نے کہا کہ ڈی سی آفس کے دروازے شہریوں کے لیے ہمیشہ کھلے ہیں، شہری بلا جھجک آئیں اور اپنے مسائل بیان کریں اور سائلین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا ہماری اولین ذمہ داری ہے۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ شہریوں کے مسائل کے حل میں رکاوٹ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، ڈپٹی کمشنر آفس میں آنے والے سائلین کے مسائل ڈپٹی کمشنر فروہ عامر نے خود سُنے، انہوں نے کہاکہ روزانہ کی بنیاد پر شہریوں کے مسائل سُنے جاتے ہیں ۔ انہوں نےمتعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کہ سائلین کی طرف سے دی گئی درخواستوں پر عملدرآمد کی رپورٹ پیش کی جائے نیز عوامی مسائل کے حل میں غفلت ،سُستی و کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کی جاءے گی تمام محکمے اپنی ڈیوٹی عوامی خدمت میں فرض سمجھ کر نبھائیں۔