November 17, 2026

ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر) ڈپٹی کمشنر بہاولنگر ذوالفقار احمد بھون کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں خسرہ (Measles) مہم کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں

IMG-20251119-WA0301

ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر) ڈپٹی کمشنر بہاولنگر ذوالفقار احمد بھون کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں خسرہ (Measles) مہم کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں محکمہ صحت کے افسران نے خسرہ ویکسینیشن ٹیموں کی کارکردگی، فیلڈ سرگرمیوں اور انتظامات کے بارے میں ڈپٹی کمشنر کو آگاہ کیا۔اجلاس کے بعد ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے خود فیلڈ کا دورہ کیا اور مختلف علاقوں میں خسرہ ویکسینیشن ٹیموں کی چیکنگ کی۔
ڈپٹی کمشنر نے ٹیموں کی حاضری، رجسٹر، کول چین، ویکسین کے معیار اور عوامی آگاہی اقدامات کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر ڈاکٹر عامر رضا بھی انکے ہمراہ تھے انہوں نے کہا کہ خسرہ سے بچاؤ کے لیے جاری مہم نہایت اہم ہے، تمام ٹیمیں اپنی ذمہ داریاں پوری ذمہ داری کے ساتھ نبھائیں، اور کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔