نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)پولیس ٹریننگ کالج شہدادپور میں 183ویں پاس آؤٹ پریڈ اور گریجویشن تقریب کا انعقاد پولیس ٹریننگ کالج شہدادپور میں
نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)پولیس ٹریننگ کالج شہدادپور میں 183ویں پاس آؤٹ پریڈ اور گریجویشن تقریب کا انعقاد پولیس ٹریننگ کالج شہدادپور میں 183ویں گریجویشن تقریب برائے اپر انٹرمیڈیٹ و لوئر اسکول کورس (بیچ 3/2025 اور بیچ 2/2025) نہایت پروقار انداز میں منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس شہید بے نظیر آباد رینج فیصل بشیر میمن، PSP تھے جنہوں نے بطور چیف گیسٹ شرکت کی۔تقریب کا آغاز تلاوت قران پاک سے کیا گیا ۔ ڈی آئ جی شھید بینظیرآباد فیصل بشیر میمن خصوصی کی آمد پر باضابطہ طور پر تقریب کا آغاز کیا گیا۔ پریڈ کمانڈر نے مہمان خصوصی ڈی آئ جی ایس بی اے فیصل بشیر میمن کو پریڈ کی سلامی دی پرنسپل پولیس ٹریننگ کالج نے استقبالیہ خطاب کیا۔ اس کے بعد قومی ترانہ پیش کیا گیا اور 10:15 بجے مارچ پاسٹ ہوا۔کورس کے دوراں نمایاں کارکردگی دکھانے والے ریکروٹس میں ڈی آئ جی ایس بی اے رینج فیصل بشیر میمن کی جانب سے انعامات تقسیم کیے گئے۔ مہمانِ خصوصی ڈی آئ جی ایس بی اے رینج فیصل بشیر میمن نے اپنے خطاب میں ریکروٹس اور افسران کی کارکردگی کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ یہ نوجوان و افسران مستقبل میں پولیس فورس کا اثاثہ ثابت ہوں گے۔