ٹھٹھہ دعا نیوز عبدالعزیز شیخ *2 گٹکا فروش ملزمان، 2 منشیات فروش ملزمان اور 1 اشتہاری، 3 روپوش ملزمان سمیت 8 ملزمان گرفتار، مقدمات درج-*
ٹھٹھہ دعا نیوز عبدالعزیز شیخ
*2 گٹکا فروش ملزمان، 2 منشیات فروش ملزمان اور 1 اشتہاری، 3 روپوش ملزمان سمیت 8 ملزمان گرفتار، مقدمات درج-*
*500 پیکٹ گٹکا ماوا اور 30 بیگز دیسی شراب برآمد*
آئی جی سندھ غلام نبی میمن اور ڈی آئی جی پی حیدرآباد رینج طارق رزاق دہاریجو کی ہدایات کی روشنی میں ایس ایس پی ٹھٹہ ڈاکٹر محمد عمران خان کے احکامات پر ٹھٹہ پولیس کا منشیات، جرائم پیشہ عناصر، عادی مجرمان، گٹکا، مین پڑی روپوش و اشتہاری ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔
ایس ایس پی ٹھٹہ کے احکامات پر (کینجھر، مکلی، گاڑہو اور 15 مددگار بیس ٹھٹہ پولیس) نے مختلف مقامات پر کامیاب کارروائیاں کرکے 2 گٹکا فروش ملزمان فاروق خاصخیلیی کو 200 پیکٹ گٹکا ماوا، محمد امین میمن کو 300 پیکٹ گٹکا ماوا اور 2 منشیات فروش ملزمان وقار شاہ، رزاق شاہ کو 30 بیگز دیسی شراب سمیت گرفتار کرکے متعلقہ تھانوں پر گٹکا ائیکٹ اور منشیات آرڈیننس کے تحت الگ الگ مقدمات درج کردیے۔
مزید کارروائیاں کرتے ہوئے 1 اشتہاری ملزم شھباز بلوچ اور 3 روپوش ملزمان قادر ملاح، لکمیر گندرو، حنیف ملاح اور کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کی بہترین کارکردگی پر ٹھٹھہ ضلع کی سماجی مذہبی سیاسی جماعتوں شہریوں اور تاجر برادری نے آئی جی سندھ غلام نبی میمن ڈی آئی جی پی حیدرآباد رینج طارق رزاق دھاریجو ایس ایس پی ٹھٹھہ ڈاکٹر محمد عمران خان اور پوری پولیس پارٹی پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی ہے