October 28, 2026

ٹوبہ ٹیک سنگھ افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ٹوبہ ٹیک سنگھ چیئرمین ینگ جرنلسٹ پریس کلب کمالیہ) خواندگی کے عالمی دن کے حوالے سے محکمہ لٹریسی ٹوبہ ٹیک سنگھ کے زیر اہتمام گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر 1 میں سیمینارکا انعقاد کیا گیا ۔سیمینار کے مہمان

IMG-20240905-WA0703(1)

ٹوبہ ٹیک سنگھ افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ٹوبہ ٹیک سنگھ چیئرمین ینگ جرنلسٹ پریس کلب کمالیہ) خواندگی کے عالمی دن کے حوالے سے محکمہ لٹریسی ٹوبہ ٹیک سنگھ کے زیر اہتمام گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر 1 میں سیمینارکا انعقاد کیا گیا ۔سیمینار کے مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ذیشان لبھا مسیح تھے۔جبکہ سی ای او ایجوکیشن طاہر محمود ، ڈی ای او محمد اصغر، ڈی او رحیلہ جمیل، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر عبد لشکور،ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر محمد شہباز انصاری، لٹریسی کوآرڈینیٹر، سول سوسائٹی ، میڈیا نمائندگان اور اساتذہ بھی موجود تھے۔سیمینار کے شرکاءکو ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر لٹریسی عابدہ خان نے محکمہ کا تعارف اور ضلع میں کاکردگی بارے آگاہ کیا ،انہوں نے بتایا کہ لٹریسی ڈیپارٹمنٹ ضلع کے415 لٹریسی سکولوں میں 12545 بچوں کو مفت تعلیم فراہم کر رہا ہے۔محکمہ لٹریسی کے سنٹرز میں بچیوں کو مفت تعلیم فراہم کی جاتی ہے۔ضلع کی شرح خواندگی میں اضافے کیلئے محکمہ لٹریسی کے کردار کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ ڈی ای او لٹریسی نے مزید بتایا کہ : لٹریسی ڈے منانے کا مقصد نان فارمل ایجوکیشن کو فروغ دینا ہے، سی ای او ایجوکیشن نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ فروغ تعلیم اور خواندگی میں اضافے کیلئے محکمہ لیٹریسی کے ساتھ معاونت کرتی رہے گی۔تقریب کے مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ذیشان لبھا میسح نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انفرادی اور اجتماعی ترقی کیلئے تعلیم شرط اول ہے۔ تعلیم یافتہ معاشرہ ہی معاشرتی اور معاشی ترقی کرتا ہے اور وہاں پائیدار اور مستقل امن قائم رہتا ہے۔محکمہ لٹریسی کے اساتذہ کی کم وسائل کے باوجود تعلیم کے فروغ کیلئے کا وشوں کو خصوصی طور پر سراہتے ہیں ۔ضلعی انتظامیہ محکمہ لیٹریسی کے ساتھ مل کررسمی تعلیم کو فروغ دینے کیلئے تمام وسائل کو برو¿ے کار لارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ تعلیم سے ہی پسماندی ختم ہو سکتی ہے۔والدین اپنے بیٹوں اور بیٹیوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرکے اچھا شہری بنائیں۔ بچیوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دی جائے کیونکہ ایک ماں کو پڑھنا پورے خاندان کو پڑھانا ہے۔تقریب میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اساتذہ او طلبہ کو سرٹیفیکیٹس اور شیلڈ بھی دی گئیں۔سیمینار کے اختتام پر عالمی یو م خواندگی کے سلسلہ میں واک کا بھی کی گی جس کی قیادت سی ای او ایجوکیشن طاہر محموداور ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر نے کی۔
۔۔۔٭٭٭۔۔۔