ٹی ایم اے انتظامیہ کی تجاوزات مافیا کے خلاف کارروائی۔ دوبارہ تجاوزات قائم کرنے والے دکانداروں کے خلاف کاروائی کا عندیہ۔
ٹی ایم اے انتظامیہ کی تجاوزات مافیا کے خلاف کارروائی۔ دوبارہ تجاوزات قائم کرنے والے دکانداروں کے خلاف کاروائی کا عندیہ۔
میلسی (محمدمختارسولگی )میونسپل کمیٹی میلسی کے انکروچمنٹ انچارج قمرنظامی اور انفورسمنٹ انچارج راومحفوظ نے قائد اعظم روڈ پر تجاوزات مافیا کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تجاوزات ختم کرادیں۔ اس آپریشن سے ٹریفک کی روانگی میں بہتری آگئی ۔اس موقع پر انکروچمنٹ انچارج قمرنظامی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ایڈمنسٹریٹراورچیف آفیسر کی ہدایت پر میلسی شہرمیں گرینڈ آپریشن شروع کیاہے جوکہ بلاامتیاز جارہی رہے گ۔اکسی بھی دکاندارکوتجاوزات کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔سٹرکوں پر تجاوزات پھلانے والے دکاندار اپناقبلہ درست کرلیں، سڑکوں پر تجاوزات قائم کرنے والے دکاندذار باز ناآئے توانکے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا ۔قائد اعظم روڈ پر گرینڈ آپریشن کرنے پرشہریوں نے میونسپل عملہ ،انکروچمنٹ انچارج قمرنظامی اور انفورسمنٹ انچارج راومحفوظ کوخراج تحسین پیش کیا. جبکہ اکٹر دکاندارون کا کہنا تھا کہ ایسے آپریشن ہمیشہ ہوتے رہتے ہیں اور انتظامیہ کی ہی کالی بھیڑوں کے تعاون سے اگلے دن پھر وہی صورت حال ہوتی ہے۔