میلسی( بیو رو چیف رپورٹ) محمدعامرقریشی نائب صدر سٹی پریس کلب رجسٹرڈ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ امت مسلمہ کا اتحاد ناگزیر ہے ۔ امت مسلمہ اﷲ اور اﷲ کے رسول کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر دنیا کے چیلنجوں کا مقابلہ کر سکتے ہیں ۔ اسلام دشمن قوتوں کا مقابلہ کرنے کیلئے ہم سب کو ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونیکی
ٍمیلسی( بیو رو چیف رپورٹ) محمدعامرقریشی نائب صدر سٹی پریس کلب رجسٹرڈ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ امت مسلمہ کا اتحاد ناگزیر ہے ۔ امت مسلمہ اﷲ اور اﷲ کے رسول کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر دنیا کے چیلنجوں کا مقابلہ کر سکتے ہیں ۔ اسلام دشمن قوتوں کا مقابلہ کرنے کیلئے ہم سب کو ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونیکی ضرورت ہے ۔ جشن عید میلادالنبی ہر سال کی طرح اس بار بھی انتہائی عقیدت اور مذہبی جوش و خروش سے منایا جائیگا۔ ہم سب کو اختلافات ختم کر کے ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو کر نبی کریمۖ کی تعلیمات گھر گھر پہنچانا چاہیے ۔ مملکت پاکستان کا حصول اسلام کے نام پر ہوا تھا۔ پاکستان کو اسلام کا گہوارہ بنانے کیلئے عقیدہ توحید و رسالت پر من و عن مل کیا جائے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ختم نبوت ہر مسلمان کے ایمان کا بنیادی جزو ہے اور اس کے بغیر ایمان کا تصور بھی ممکن نہیں اور ناموس رسالت کے لئے دنیا کا ہر مسلمان کٹ مرنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے ۔ نبی کے متوالے ختم نبوت ریلی میں جوق در جوق شرکت کرینگے ۔