رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف اوتھل :: خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے بانوک ہنرکار سینٹر کا قیام، ڈپٹی کمشنر لسبیلہ کا دورہ*
رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف
اوتھل :: خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے بانوک ہنرکار سینٹر کا قیام، ڈپٹی کمشنر لسبیلہ کا دورہ*
*اوتھل:: حکومت بلوچستان نے پاکستان کوسٹ گارڈز کے تعاون سے خواتین کو ہنر مند بنانے اور باعزت روزگار کی فراہمی کے لیے اوتھل میں بانوک ہنرکار سینٹر قائم کر دیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر لسبیلہ حمیرا بلوچ نے سینٹر کا تفصیلی دورہ کیا اور میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ یہ منصوبہ وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان اور پارلیمانی سیکرٹری برائے سیاحت و ثقافت میر زرین خان مگسی کے وژن کا حصہ ہے، جس کا بنیادی مقصد ضلع لسبیلہ کی خواتین کو معاشی طور پر بااختیار بنانا ہے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، حکومت بلوچستان اور پاکستان کوسٹ گارڈز کی معاونت سے اس سینٹر کا قیام ممکن ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ سینٹر میں 80 جدید جاپانی سلائی و کڑھائی کی مشینیں نصب کی گئی ہیں، جن میں سے 30 مشینوں پر خواتین اور بچیوں کو تربیتی کورس کرایا جائے گا، جبکہ 50 خواتین کو چھ ماہ کے لیے عملی کام کا موقع فراہم کیا جائے گا۔ ہر چھ ماہ بعد نئے گروپ کو شامل کیا جائے گا تاکہ زیادہ سے زیادہ خواتین اس سہولت سے مستفید ہوسکیں۔ حمیرا بلوچ نے مزید بتایا