رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف حب — حکومت بلوچستان کے احکامات کی روشنی میں اور ڈپٹی کمشنر حب نثار احمد لانگو کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر حب کی قیادت میں شہر میں غیر
رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف
حب — حکومت بلوچستان کے احکامات کی روشنی میں اور ڈپٹی کمشنر حب نثار احمد لانگو کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر حب کی قیادت میں شہر میں غیر قانونی طور پر چلنے والے قنقچی رکشوں کے خلاف اہم کارروائی عمل میں لائی گئی۔ یہ قنقچی رکشے کسی بھی قانونی فریم ورک کے بغیر چلائے جا رہے تھے، جبکہ موجودہ قوانین کے مطابق ان کی رجسٹریشن بھی ممکن نہیں۔ شہر میں ان غیر قانونی رکشاؤں کی بلا روک ٹوک موجودگی ٹریفک کی روانی میں شدید رکاوٹ بن چکی تھی، جس پر انتظامیہ نے کارروائی کا فیصلہ کیا۔ کارروائی کے دوران متعدد قنقچی رکشے ضبط کیے گئے اور ڈرائیورز کو سخت تنبیہ کی گئی کہ شہر میں غیر قانونی رکشوں کی اجازت کسی صورت نہیں دی جائے گی۔ کارروائی کے دوران پولیس، ایکساءز اور ٹریفک حکام بھی موجود تھے۔ اسسٹنٹ کمشنر حب نے کہا کہ شہر میں ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے غیر قانونی گاڑیوں کے خلاف یہ مہم جاری رہے گی، اور شہریوں کی سہولت اور سڑکوں کی بہتری ترجیحی مقاصد میں شامل ہے۔