November 17, 2026

سامارو پولیس کی کامیاب کارروائیاں، متعدد چوری کی وارداتیں ٹریس ملزمان گرفتار، مال مسروقہ برآمد سامارو (رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف

IMG-20251118-WA0192

سامارو پولیس کی کامیاب کارروائیاں، متعدد چوری کی وارداتیں ٹریس ملزمان گرفتار، مال مسروقہ برآمد
سامارو (رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف)، 17 نومبر 2025:
سامارو پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں کا سراغ لگاتے ہوئے اہم کامیابی حاصل کرلی۔ پولیس کے مطابق 27 اکتوبر، 29 اکتوبر اور 30 اکتوبر 2025 کو پیش آنے والی چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کو جدید پتہ براری کے ذریعے گرفتار کرلیا گیا ہے۔
وارداتیں اور پولیس کی کارروائی
پولیس کے مطابق دورانِ تفتیش شواہد اور ٹیکنیکل بنیادوں پر ملزمان تک رسائی حاصل کی گئی۔ گرفتار ملزمان نے دورانِ تفتیش اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے مختلف علاقوں سے نقدی، موبائل فونز، طلائی زیورات اور دیگر قیمتی سامان چوری کیا تھا۔
اہم گرفتاریاں اور برآمدگی
پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران درج ذیل ملزمان سے لاکھوں روپے کا مال مسروقہ برآمد کیا گیا: