عمر کوٹ ( رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف ) عمرکوٹ شہر میں چوری کی دو الگ الگ وارداتوں میں کروڑوں روپے مالیت کا سونا چوری نامعلوم
عمر کوٹ ( رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف ) عمرکوٹ شہر میں چوری کی دو الگ الگ وارداتوں میں کروڑوں روپے مالیت کا سونا چوری نامعلوم چوروں نے عائشہ مارکیٹ اور رانا چوک میں مدھن مالی اور انیل سونی کی جیولری شاپس کے تالے توڑ کر 40 تولے سے زائد سونا اور 10 کلو سے زائد چاندی چوری کر لی چور جیولری شاپس میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے بھی توڑ کر با آسانی فرار ہو گئے چوری شدہ سونے اور چاندی کی مالیت کروڑوں روپے میں بتائی جا رہی ہے۔پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر واردات کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش شروع کر دی ہے سونارا ایسوسی ایشن کی جانب سے بدامنی کے خلاف شٹر بند ہڑتال کر کے احتجاج کیا گیا جبکہ اطلاع ملتےہی عمرکوٹ سے منتخب ایم پی اے سیدامیرعلی شاہ پی پی پی نائب صدر برھان الدین کمبھار انفارمیشن سیکریٹری گھنشام داس کے ھمراہ احتجاج کرنے والے شہریوں متاثرہ سونارہ برادر کےپاس پنہچ گئے اور ھرممکن تعاون کرنے اور چوروں کے خلاف سخت کاروائی کر
نےاور گرفتار کرکے چوری شدہ سونا چاندی وغیرہ فوری برامد کروانےکےلیئے سندھ کے وزیر داخلہ ضیاالحسن لنجار اور أئی جی سندھ ۔ڈی أئی جی۔سے کہا ہے رابطےکےبعد
وزیرداخلہ ضیاء الحسن لنجار نے نوٹس لیتے ہوئے
ایس ایس پی سے واقع کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ایم پی اے سید امیرعلی شاہ کی تاجر برادری کو چوروں کی جلد گرفتاری اور چوری شدہ مسروقہ مال ریکورکرنے کی یقین دھانی کروائی