بیٹیاں… سب کی سانجھی ہوتی ہیں۔ آج ہم اسی جملے کے پیچھے چھپی ہوئی وہ گہرائی سمجھنے کی کوشش کریں گے جو اکثر لوگ محسوس ہی نہیں کر پاتے۔
بیٹیاں… سب کی سانجھی ہوتی ہیں۔ آج ہم اسی جملے کے پیچھے چھپی ہوئی وہ گہرائی سمجھنے کی کوشش کریں گے جو اکثر لوگ محسوس ہی نہیں کر پاتے۔
جس زمانے میں بے حسی عروج پر ہو، اور مفاد کا بوجھ رشتوں کے بوجھ سے زیادہ بھاری لگنے لگے، وہاں کون سمجھے کہ ایک بیٹی کے چھوٹے چھوٹے خواب کتنی بڑی بڑی قربانیوں کی نذر ہو جاتے ہیں۔
ماں باپ بچپن سے ہی بیٹی کو سمجھانا شروع کر دیتے ہیں:
“جو بھی کرنا، اگلے گھر جا کر کرنا۔”
لیکن اس نصیحت کے پیچھے ان کی کتنی مجبوری، کتنی بے بسی چھپی ہوتی ہے۔ وہ صرف چاہتے ہیں کہ کہیں بیٹی کے رشتے میں کوئی مسئلہ پیدا نہ ہو۔
مگر وہ اکثر یہ بھول جاتے ہیں کہ یہ دنیا فرشتوں کی نہیں… انسانوں کی ہے۔
انسان جو غلطیاں بھی کرتے ہیں، جذبات بھی رکھتے ہیں، اور خواہشیں بھی۔
بیٹی کی خواہشیں اکثر اس امید کی بھینٹ چڑھ جاتی ہیں جو اس کے ماں باپ نے اس کے لیے دیکھ رکھی ہوتی ہیں۔
وہ بیٹی قربانی دیتی ہے—
پیدائش کے مرحلے سے لے کر بڑھاپے تک…
زندگی بھر کسی نہ کسی موڑ پر خود کو کھو دیتی ہے۔
وہ اپنے دل سے پوچھنا چاہتی ہے کہ “میں کیا چاہتی تھی؟”
مگر وقت، حالات اور ذمہ داریاں اس سوال کو دھندلا کر دیتی ہیں۔
کیونکہ… بیٹیاں سب کی سانجھی ہوتی ہیں،
مگر سب کے حالات اور سب کے وقت سانجھے نہیں ہوتے۔
اس لیے…
اپنی بیٹیوں کو رونے مت دو۔
انہیں ہنسنے دو،
انہیں کچھ کرنے دو،
انہیں کچھ بننے دو۔
انہیں جینے دو۔
کیونکہ خواہش پوری کرنے کا حق تو قید میں پھنسے مجرم کو بھی دیا جاتا ہے—
اور یہاں تو بیٹیاں بغیر کسی جرم کے عمر قید کاٹنے کو تیار کھڑی ہوتی ہیں…
کبھی شادی کے نام پر،
کبھی غیرت کے نام پر،
اور کبھی اس ڈر کے نام پر کہ “لوگ کیا کہیں گے؟”