نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)کمشنر شہید بینظیرآباد ڈویژن شہمیر خان بھٹو، ڈپٹی کمشنر عبدالصمد نظامانی، پ پ پ ضلع صدر محمد سالم
نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)کمشنر شہید بینظیرآباد ڈویژن شہمیر خان بھٹو، ڈپٹی کمشنر عبدالصمد نظامانی، پ پ پ ضلع صدر محمد سالم زرداری اور فقیر نوید حسین وسطڑو نے سخی جام داتار کی مزار پر چادر چڑھا کر عرس مبارک کی سہ روزہ سرکاری تقریبات کا افتتاح کردیا۔اس موقع پر ملک کی سلامتی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں بھی مانگی گئی۔کمشنر و دیگر نے مختلف محکموں کی جانب سے لگائے گئے سائنسی و ثقافتی اسٹالوں اور میڈیکل کیمپس کا بھی افتتاح کیا۔ اولیاء کرام کے آستانے امن، اخوت اور روحانی تربیت کا سرچشمہ ہوتے ہیں۔ کمشنر شہید بینظیرآباد ڈویژن شہمیر خان بھٹوسندھ کے مشہور بزرگ حضرت سید اصغر علی شاہ المعروف سخی جام داتار کے 754 ویں سالانہ عرس مبارک کی تین روزہ سرکاری تقریبات کا افتتاح آج کمشنر شہید بینظیرآباد ڈویژن شہمیر خان بھٹو، ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد عبدالصمد نظامانی، درگاھ کے سجادہ نشین فقیر نوید حسین وسطڑو، پ پ پ ضلع صدر محمد سالم زرداری اور مینیجر اوقاف خان عاطف نے مزارِ مبارک پر چادر چڑھا کر کیا۔ اس موقع پر ملک کی سلامتی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں بھی مانگی گئی افتتاحی تقریب کے دوران کمشنر شہمیر خان بھٹو، ڈپٹی کمشنر عبدالصمد نظامانی، پ پ پ ضلع صدر محمد سالم زرداری اور دیگر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حضرت سخی جام داتارؒ کی تعلیماتِ محبت، انسان دوستی، رواداری اور خدمتِ خلق کو اجاگر کیا اور کہا کہ اولیاء کرام کے آستانے امن، اخوت اور روحانی تربیت کا سرچشمہ ہوتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سخی جام داتارؒ کی درگاہ صدیوں سے عوام کے لیے رہنمائی اور حوصلے کا مرکز رہی ہے، جہاں پر روزانہ زائرین عقیدت کے ساتھ حاضری دیتے ہیں کمشنر نے مزید کہا کہ عرس مبارک کے تینوں روز آنے والے زائرین کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کے لیے ضلع اور ٹاؤن انتظامیہ کو ہدایات دی گئی ہیں انہوں نے مزید کہا کہ عرس کی تین روزہ تقریبات کے سلسلے میں ضلع انتظامیہ، پولیس،محکمہ اوقاف، ٹاؤن کمیٹی، محکمہ صحت کی جانب سے میڈیکل، سیکیورٹی، ٹریفک مینجمنٹ، طبی امداد، پانی، روشنی اور صفائی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ زائرین کی سہولت کے لیے محکمہ صحت کی جانب سے میڈیکل کیمپس بھی قائم کیے گئے ہیں جبکہ پولیس کے جوانوں کو سیکیورٹی کے لیے تعینات کیا گیا ہے۔ بعد ازاں کمشنر شہمیر خان بھٹو،۔ڈپٹی کمشنر عبدالصمد نظامانی اور دیگر افسران نے عرس مبارک کے موقع پر گورنمنٹ بوائز ہائیر سیکنڈری اسکول جام صاحب کی جانب سے لگائی گئی سائنسی نمائش کا دورہ کیا اور اسکولی طلباء کی جانب سے بنائی گئی سائنسی نمائش پر طلباء و اسکول انتظامیہ کو شاباس دی جبکہ کمشنر نے محکمہ صحت ، زراعت،۔لائیو اسٹاک اور دیگر مختلف محکموں کی جانب سے لگائے گئے سائنسی، ثقافتی نمائش اور میڈیکل کیمپس کا بھی افتتاح کیا انتظامات کا جائزہ لیا اور بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے ضروری ہدایات جاری کیں۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر دوڑ محمد ذاکر، انفارمیشن آفیسر اعجاز علی تیونو، میر محمد سیال، ٹاون آفیسر محمد صالح زرداری، چیئرمین ٹاون کمیٹی عبداللہ شر کے علاوہ سیاسی سماجی شخصیات، عقیدت مندوں اور زائرین کی بڑی تعداد موجود تھی۔عرس مبارک کی تقریبات تین روز تک جاری رہیں گی عرس کی پہلے روز گھوڑوں کی دوڑ، کبڈی کبڈی، ملھ اور دیگر کھیلوں کے مقابلے بھی منعقد کئے گئے۔