November 17, 2026

صوبہ خیبر پختونخوا کو انجینئر امیر مقام جیسی مضبوط اور عملی قیادت کی ضرورت ہے، صوبہ خیبر پختونخوا کے عوامی، سماجی اور سیاسی حلقوں میں

IMG-20251117-WA0239

صوبہ خیبر پختونخوا کو انجینئر امیر مقام جیسی مضبوط اور عملی قیادت کی ضرورت ہے، صوبہ خیبر پختونخوا کے عوامی، سماجی اور سیاسی حلقوں میں اس مؤقف کو تیزی سے تقویت مل رہی ہے کہ موجودہ حالات میں صوبے کو انجینئر امیر مقام جیسے تجربہ کار، فعال اور عوام دوست رہنما کی ضرورت ہے،ملک لیاقت علی خان وزیر،

بنوں(انٹرنیشنل نیوز) مسلم لیگ(ن) خیبرپختونخوا کے رہنما اور سابق امیدوار PK.103 ملک لیاقت علی خان وزیر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ صوبہ خیبر پختونخوا کو انجینئر امیر مقام جیسی مضبوط اور عملی قیادت کی ضرورت ہے، صوبہ خیبر پختونخوا کے عوامی، سماجی اور سیاسی حلقوں میں اس مؤقف کو تیزی سے تقویت مل رہی ہے کہ موجودہ حالات میں صوبے کو انجینئر امیر مقام جیسے تجربہ کار، فعال اور عوام دوست رہنما کی ضرورت ہے، جو صوبے کے مسائل کو نہ صرف سمجھتے ہیں بلکہ ان کے حل کے لیے عملی حکمت عملی بھی رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا اس وقت معاشی دباؤ، مہنگائی، بے روزگاری، ترقیاتی منصوبوں میں سست روی اور امن و امان کے مسائل جیسے اہم چیلنجز سے دوچار ہے۔ ایسے میں کے پی کی عوام یہ توقع رکھتے ہیں کہ ایک ایسی مضبوط قیادت سامنے آئے جو عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرسکے اور وفاق کے ساتھ بہتر روابط قائم کرے،
ملک لیاقت علی وزیر نے مزید کہا کہ انجینئر امیر مقام کا شمار ان رہنماؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے ماضی میں صوبے میں بیسیوں ترقیاتی اسکیموں، سڑکوں کی تعمیر، مواصلاتی رابطوں اور عوامی مسائل کے حل کے لیے نمایاں کردار ادا کیا، وفاقی وزارتوں اور پارٹی عہدوں پر رہ کر انجینئر امیر مقام نے ہمیشہ خیبر پختونخوا کے لیے آواز بلند کی اور عملی اقدامات کیے، جس کا اعتراف سیاسی مخالفین بھی کرتے ہیں،انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں صوبے کے مفاد کے لیے ایسی قیادت ضروری ہے جو وفاقی حکومت کے ساتھ مضبوط رابطہ رکھتے ہوئے ترقیاتی منصوبوں کے لیے رقوم، اسکیمیں اور انتظامی تعاون حاصل کرسکے، امیر مقام اس حوالے سے نہ صرف وسیع تجربہ رکھتے ہیں بلکہ ان کے تعلقات اور سیاسی اثرورسوخ صوبے کے لیے فائدہ مند ثابت ہو سکتے ہیں، ملک لیاقت علی وزیر نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام کی بڑی تعداد اس بات پر متفق ہے کہ آنے والے وقت میں صوبے میں مثبت سیاسی سرگرمیوں، ترقی اور استحکام کے لیے انجینئر امیر مقام جیسی شخصیت اہم کردار ادا کرسکتی ہے