November 17, 2026

قائد آباد(راجہ نورالہی عاطف سے) نامور ماہر تعلیم ملک محمد فیروز بگھور کے صاحبزادے انجینئر ملک وقار الحسن رشتہء ازدواج سے منسلک ہوگئے

IMG-20251117-WA0238

قائد آباد(راجہ نورالہی عاطف سے) نامور ماہر تعلیم ملک محمد فیروز بگھور کے صاحبزادے انجینئر ملک وقار الحسن رشتہء ازدواج سے منسلک ہوگئے۔ ان کی کی دعوت ولیمہ میں برادری کے مختلف احباب کے علاؤہ مختلف سیاسی شخصیات جن میں وفاقی پارلیمانی سیکرٹری براءے وزارت مواصلات و ایم این اے انجئنیر ملک گل اصغر خان بگھور ، احمد حسن خان مستی خیل ،ملک فتح خالق بندیال ایم پی اے ،اسسٹنٹ کمشنر نور پور تھل ڈاکٹر ہارون احمد شیراز اور اسلام آباد ، فیصل آباد ،میانوالی ا ور سرگودھا سے تعلق رکھنے والی دیگر نمائندہ سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ شرکاءے تقریب نے انجئنیر ملک وقار الحسن کو زندگی کا نیا سفر شروع کرنے پر دلی مبارکباددیتے ہوءے ان کے لیے نیک خواہشات کااظہار کیا۔ اس موقع پر ملک محمد فیروز بگھور نے جملہ مہمانان گرامی کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا۔