جمالی بلوچاں (راجہ نورالہی عاطف سے ) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری براءے وزارت مواصلات و ایم این اے انجئنیر ملک گل اصغر خان بگھور نے کہا ہے کہ
جمالی بلوچاں (راجہ نورالہی عاطف سے ) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری براءے وزارت مواصلات و ایم این اے انجئنیر ملک گل اصغر خان بگھور نے کہا ہے کہ اجتماعی عوامی فلاح و بہود میری اولین ترجیح ہے۔ وعدوں کی تکمیل تک چین سے نہیں بیٹھوں گا کھوکھلے نعروں کا قائل نہیں۔ عمل پر یقین رکھتا ہوں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیرہ گھمن جمالی بلوچاں پر عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوءے کیا ۔انہوں نے کہا کہ اج الحمدللہ ڈیرہ گھمن والا پر کیا گیا وعدہ پورے کرنا آیا ہوں۔ اس پسماندہ علاقہ کے لوگوں کو اپنے ثوابدیدی فنڈز سے ایک کروڑ 70 لاکھ سے فراہمی بجلی کی سکیم نوے دن میں مکمل کرنے کا اعلان کرتا ہوں ۔اس موقع پر ڈیرہ گھمن کی جنجوا برادری نے وفاقی پارلیمانی سیکرٹری و ممبرقومی اسمبلی انجئنیر ملک گل اصغر خان کے گروپ میں شامل ہونے کا اعلان کیا اور کہا کہ ہم عرصہ دراز سے بجلی جیسی بنیادی سہولت سے محروم تھے ہم ایم این اے ملک گل اصغر خان کے ممنون ہیں۔ انشاءاللہ ہر سیاست کے میدان میں ہمیں اپنے ساتھ پائیں گے۔ قبل ازیں ممبر قومی اسمبلی انجئنیر ملک گل اصغر خان بگھور کی آمد پر ان کا پرتپاک استقبال بھی کیا گیا ۔