November 17, 2026

لاہور (راجہ نورالہی عاطف سے) پنجاب کمیشن آن دی اسٹیٹس آف ویمن اور ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے کرسچن اسٹڈی سنٹر کے تعاون سے پنجاب

IMG-20251117-WA0236

لاہور (راجہ نورالہی عاطف سے) پنجاب کمیشن آن دی اسٹیٹس آف ویمن اور ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے کرسچن اسٹڈی سنٹر کے تعاون سے پنجاب ڈومیسٹک ورکرز ایکٹ 2019 پر ایک اہم مشاورتی اجلاس منعقد کیا۔اجلاس میں سیکرٹری پنجاب کمیشن آن دی اسٹیٹس آف ویمن، ڈائریکٹر ویمن ڈویلپمنٹ، ڈائریکٹر جی ایم آئ ایس ، لیبر اور ہیومن ریسورس، لوکل گورنمنٹ، اوقاف، اسکول ایجوکیشن سمیت مختلف اداروں کے نمائندگان اور سول سوسائٹی نے شرکت کی۔ شرکاء نے ڈومیسٹک ورکرز کی رجسٹریشن اور اُن کے حقوق کے تحفظ کے لیے قانون پر فوری عملدرآمد اور زیادہ سے زیادہ آگاہی پیدا کرنے پر زور دیا۔ اس کے ساتھ انہوں نے قوانین کے رولز جلد از جلد بنانے کی سفارش بھی کی۔آخر میں پنجاب کمیشن آن دی اسٹیٹس آف ویمن اور ویمن ڈویلپمنٹ نے شرکا کا شکریہ ادا کیا اور آئندہ بھی ایسے سیشنز جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔