وادی سون (راجہ نورالہی عاطف سے) ایکس لیگل ایڈوائزرٹو چیف منسٹر پنجاب ایڈووکیٹ ملک امجدرضا گجر نے کہا ہے کہ صدقہ ء جاریہ کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے
وادی سون (راجہ نورالہی عاطف سے) ایکس لیگل ایڈوائزرٹو چیف منسٹر پنجاب ایڈووکیٹ ملک امجدرضا گجر نے کہا ہے کہ صدقہ ء جاریہ کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے کیونکہ ایسے کام خوشنودیء خداوندی کا سبب بنتے ہیں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے وادی سون کے قدیمی شہر دھدڑکے سپوت ایڈیشنل جنرل سیکٹری یوتھ ونگ شمالی پنجاب ملک کامران محبوب اعوان کی طرف سے اپنے علاقے کی غریب عوام کی سہولت کے لیے اپنے والد مرحوم کے نام پر قائم کی جانے والی ڈسپنسری کی افتتاحی تقریب میں خصوصی طورپر شرکت کرنے کے موقع پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ معاشرتی فلاح و بہبود کے کاموں میں ہمیں بھرپورحصہ لینا چاہیے اور حتی المقدور مخلوق خدا کی بے لوث خدمت کرنے میں ہرگز کوئ دقیقہ فروگزاشت نہیں کرناچاہیے۔ ملک امجد رضا گجر نے ملک کامران محبوب اعوان اور ان کی فیملی کےلیے نیک تمناوں کا بھی اظہار کیا۔