وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ماحول دوست اقدامات خصوصی تحریر: راجہ نورالہی عاطف
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ماحول دوست اقدامات
خصوصی تحریر: راجہ نورالہی عاطف
دنیا اُن قوموں کا احترام کرتی ہے جو اپنے مستقبل کا سوچتی ہیں، جو آنے والی نسلوں کو ایک محفوظ، صحت مند اور صاف ماحول دینے کا عزم رکھتی ہیں۔ خوش قسمتی سے پنجاب آج اسی مثبت سوچ اور جدید ویژن کی راہ پر گامزن ہے—اور اس تبدیلی کی قیادت کر رہی ہیں صوبے کی پہلی خاتون وزیر اعلیٰ، محترمہ مریم نواز شریف۔ ان کی پالیسیوں اور عملی اقدامات نے صوبے میں ماحول دوست طرز حکمرانی کا ایک نیا باب کھول دیا ہے۔
وزیر اعلیٰ محترمہ مریم نواز شریف نے حکومت سنبھالتے ہی ماحول کو اپنی ترجیحات میں شامل کیا۔ ان کا مؤقف واضح ہے کہ معاشی ترقی اُس وقت تک پائیدار نہیں ہوسکتی جب تک ماحول کو نظرانداز کیا جائے۔ اسی سوچ کے تحت پنجاب میں متعدد بامقصد، جدید اور دیرپا اقدامات شروع کیے گئے ہیں۔
قدرت نے پنجاب کو زرخیز زمین، لہلہاتے میدان اور حسین فطرت سے نوازا ہے، مگر بڑھتی آبادی، ماحولیاتی آلودگی اور بے ہنگم ترقی نے فطرت کی رنگت کو متاثر کیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے ’’کلین اینڈ گرین پنجاب‘‘ کو نئی روح بخشی۔شہروں میں صاف ستھری سڑکیں، جدید ڈسٹ بن، اور ویسٹ منیجمنٹ کمپنیوں کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے ہنگامی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
بڑے شہروں میں گرین بیلٹس کی بحالی اور نئے پارکس کی تعمیر پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔
گلوبل وارمنگ اور موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے خطوں میں پاکستان سرفہرست ہے۔ اسی تناظر میں مریم نواز شریف نے صوبہ بھر میں تاریخ کی سب سے بڑی شجرکاری مہم کا آغاز کیا۔
اسکولوں، کالجوں، سرکاری اداروں، شاہراہوں اور آبادیوں میں لاکھوں درخت لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
’’ایک فرد، ایک درخت‘‘ مہم کے ذریعے عوام کو براہ راست مہم کا حصہ بنایا جارہا ہے۔
لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں اسموگ ایک سنگین مسئلہ بن چکی ہے۔ پہلی بار اس بحران سے نمٹنے کیلئے وسیع البنیاد حکمت عملی اپنائی گئی:
اسموگ ہاٹ اسپاٹس کی نشاندہی کر کے انڈسٹری اور ٹریفک کی مؤثر مانیٹرنگ۔
بغیر فِلٹر بھٹوں کو بند کرنے اور ماحولیاتی ضوابط کی سختی سے پابندی کروانے کے احکامات۔
صاف ایندھن کے استعمال اور الیکٹرک وہیکلز کی حوصلہ افزائی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے جدید دنیا کے ساتھ قدم ملاتے ہوئے پنجاب میں الیکٹرک وہیکلز کا مستقبل واضح کر دیا ہے۔
سرکاری سطح پر الیکٹرک بسوں کا منصوبہ شروع کیا جا رہا ہے تاکہ شور اور دھوئیں سے پاک ٹرانسپورٹ سب کے لیے میسر ہو۔چارجنگ اسٹیشنز کی تنصیب بھی ترجیحات میں شامل ہے تاکہ عوام کو ماحول دوست سفر کی سہولت مل سکے۔پہلی مرتبہ پنجاب میں کچرے کو صرف پھینکنے کے بجائے جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے توانائی میں تبدیل کرنے کے منصوبے شروع کیے جا رہے ہیں۔ یہ اقدام نہ صرف صاف ماحول کی ضمانت ہے بلکہ ماحولیات اور توانائی کے سنگم پر ترقی کی نئی راہیں کھولے گا۔
پنجاب کے مختلف اضلاع میں واٹر فلٹریشن پلانٹس کی بحالی اور نئے پلانٹس کی تنصیب جاری ہے۔ صاف پانی صحت مند معاشرے کی بنیاد ہے اور مریم نواز شریف کا یہ اقدام عوامی فلاح کا بہترین ثبوت ہے۔
پنجاب کی شہری آبادیاں بڑھتی جا رہی ہیں، مگر پہلی بار ان شہروں کی پائیدار ترقی پر توجہ دی جا رہی ہے۔گرین سٹی پروجیکٹس،ماحول دوست تعمیرات،کم لاگت اور سولر انرجی سے چلنے والے گھروں کی تعمیر جیسے اقدامات صوبے کو جدید خطوط پر استوار کر رہے ہیں۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ماحول دوست پالیسیاں صرف آج کے مسائل کا حل نہیں بلکہ آنے والی نسلوں کے مستقبل کی ضمانت ہیں۔ ان کے اقدامات بتا رہے ہیں کہ پنجاب اب روایتی طرز حکمرانی سے نکل کر ایک ایسی سمت کی طرف بڑھ رہا ہے جہاں ترقی اور ماحول ساتھ ساتھ چلتے ہیں۔
صاف فضا، صحت مند معاشرہ، سرسبز پنجاب — یہی وہ ویژن ہے جس کے تحت صوبہ ایک نئے دور میں داخل ہو رہا ہے، اور اس سفر کی قیادت کر رہی ہیں ایک فعال، باصلاحیت اور وژنری رہنما — محترمہ مریم نواز شریف۔