ویں ائینی ترمیم سے متعلق لاہور ہائی کورٹ کا ہنگامی اجلاس اور ہڑتال۔ اجلاس سے پہلے لاہور ہائی کورٹ کی کابینہ نے تمام کورس میں ارجنٹ کے بعد سٹرائک کروائی اس کے بعد
27 ویں ائینی ترمیم سے متعلق لاہور ہائی کورٹ کا ہنگامی اجلاس اور ہڑتال۔
اجلاس سے پہلے لاہور ہائی کورٹ کی کابینہ نے تمام کورس میں ارجنٹ کے بعد سٹرائک کروائی اس کے بعد لاہور ہائی کورٹ کا ہاؤس کا اجلاس ہوا جس میں حالیہ 26 ویں اور 27 ویں ائینی ترمیم سے متعلق خطاب میں وکلا نے اس بات کی عزم کا اظہار کیا وکلا اس غیر ائینی ترمیم کو کبھی بھی تسلیم نہیں کریں گے اور اس احتجاج کو سڑکوں پر لے کر جائیں گے۔ سول سوسائٹی طلبہ ڈاکٹرز تمام کو اس تحریک میں شامل کیا جائے گا کیونکہ یہ ترمیم عدلیہ کی ازادی پر وار ہے جس کو وکلا کبھی بھی تسلیم نہیں کریں گے۔ لاہور ہائی کورٹ سے ججز گیٹ تک ریلی نکالی گئی جس میں وکلا کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مسز نائلہ مشتاق احمد دھون ایڈوکیٹ جنرل سیکرٹری پپلا بار نے اپنے بیان میں کہا کہ انشاءاللہ وکلاء متحد ہیں اور اپنے کالے کوٹ اور عدلیہ کی ازادی کے لیے ہمیشہ ہراول دستے کے طور پر اس جنگ میں اپنے وکلا بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہوں۔