November 17, 2026

کمالیہ ( افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ) اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ محترمہ اقراء ناصر، ڈاکٹر عدیل عارف (میڈیکل سپرنٹنڈنٹ)، ڈاکٹر عاصم اعجاز (ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر)، اور ٹی ایچ کیو ہسپتال کمالیہ

IMG-20251117-WA0208

کمالیہ ( افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ) اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ محترمہ اقراء ناصر، ڈاکٹر عدیل عارف (میڈیکل سپرنٹنڈنٹ)، ڈاکٹر عاصم اعجاز (ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر)، اور ٹی ایچ کیو ہسپتال کمالیہ کی انتظامیہ نے خسرہ اور روبیلا (Measles & Rubella) ویکسینیشن مہم کا افتتاح ٹی ایچ کیو ہسپتال کمالیہ میں کیا۔

اس مہم کے دوران 6 ماہ سے 5 سال تک کے تمام بچوں کو خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ کی ویکسین لگائی جائے گی۔

پاکستان میں خسرہ اور روبیلا کے بڑھتے ہوئے کیسز اور اموات کے پیشِ نظر تمام والدین سے درخواست ہے کہ وہ اپنے بچوں کی صحت کے لیے اس محفوظ اور مؤثر ویکسین کو ضرور لگوائیں۔

یہ ویکسینیشن مہم حکومتِ پاکستان کی جانب سے 17 نومبر سے 29 نومبر تک پورے ملک میں جاری رہے گی۔
اس دوران یہ ویکسین بالکل مفت سرکاری اسپتالوں، سرکاری اسکولوں، اور منتخب نجی ہیلتھ فیسلٹیز میں لگائی جائے گی۔

اپنے بچوں کو خسرہ اور روبیلا جیسی خطرناک بیماریوں سے محفوظ رکھیں — آج ہی ان کی ویکسینیشن کروائیں