عمرکوٹ رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف پتهورو دو ماہ سے ٹاؤن آفیسر کی عدم حاضری پر ٹاؤن ملازمین نے ٹاؤن کمیٹی کے سامنے احتجاج کیا۔
عمرکوٹ رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف
پتهورو دو ماہ سے ٹاؤن آفیسر کی عدم حاضری پر ٹاؤن ملازمین نے ٹاؤن کمیٹی کے سامنے احتجاج کیا۔
ٹاؤن ملازمین فتح محمد منگریو، عبدالرشید سموں، گلزار ابڑو، خان محمد سومرو، محمد ایوب رحمان نواز سولنگی، دولت کمار میگھواڑ، حمیر منگریو، دیدار منگریو، دیدار رونجھو اور دیگر نے بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر ٹاؤن کمیٹی کے سامنے شدید نعرے بازی کی۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ گزشتہ دو ماہ سے ٹاؤن آفیسر کی عدم موجودگی کے باعث ہم اپنے ٹاؤن ملازمین کی تنخواہیں ادا نہیں کر سکے جس کی وجہ سے ہمارے گھروں میں فاقوں کی صورتحال ہے۔
اس حلقے کے منتخب نمائندوں سید سردار علی شاہ، نواب تیمور خان تالپور، میڈم صبا تالپور، صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر شاہ اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹائون کمیٹی جلد از جلد پتھورو میں ٹاؤن آفیسر تعینات کر کے ہمارے ملازمین کی تنخواہیں ادا کریں بصورت دیگر ہڑتال پر جائیں گے۔ دوسری جانب پتھورو کی دو ٹاؤن کمیٹی کئی ماہ سے ٹاؤن آفیسر کی عدم موجودگی سے ٹاؤن کا پورا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے۔ پتھورو شہر افراتفری سے بھر گیا ہے۔ شہر میں پانی کی سپلائی بھی منقطع ہے۔ شہری شدید اذیت میں مبتلا ہیں۔