November 17, 2026

سکھر (بیورورپورٹ۔ سید نصیر حسین زیدی)دعوتِ اسلامی کے پریس سیکرٹری اور معروف سماجی شخصیت محمد عمران عطاری عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد بخیر و عافیت وطن واپس پہنچ گئے۔

IMG-20251117-WA0187

سکھر (بیورورپورٹ۔ سید نصیر حسین زیدی)دعوتِ اسلامی کے پریس سیکرٹری اور معروف سماجی شخصیت محمد عمران عطاری عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد بخیر و عافیت وطن واپس پہنچ گئے۔ واپسی پر اہلِ خانہ، دوست احباب اور مختلف سماجی و صحافتی تنظیموں کے عہدیداران نے ان کا پُرجوش استقبال کیا اور پھولوں کے ہار پہنائے۔پاکستان میڈیا کونسل ضلع سکھر کی ٹیم، سندھ کے جنرل سیکرٹری حاجی محمد ریاض کوکھر، ضلع سکھر کے سینئر نائب صدر فرید احمد شیخ، جنرل سیکرٹری محمد عمران مغل، سیاسی و سماجی شخصیت ڈاکٹر سعید اعوان، شیخ عدنان، زاہد شیخ، اشفاق کوسو سمیت متعدد معزز شخصیات نے بھی محمد عمران عطاری کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی۔شرکاء نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمرہ کی ادائیگی ایک عظیم روحانی تجربہ ہے جو انسان کے دل و روح کو سکون، نورانیت اور ایمان کی تازگی عطا کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ سعادت محمد عمران عطاری کے لیے باعثِ فخر بھی ہے اور باعثِ برکت بھی۔استقبال کے موقع پر ملک کی سلامتی، امتِ مسلمہ کے اتحاد، ترقی و خوشحالی اور مزید کامیابیوں کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔محمد عمران عطاری کی وطن واپسی پر مختلف تنظیموں، مذہبی و سماجی حلقوں نے انہیں دلی مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔