November 17, 2026

کمالیہ.افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ٹوبہ ٹیک سنگھ چیرمین ہیلتھ کونسل و اسسٹنٹ کمشنر اقرا ناصر کی زیر صدارت ہیلتھ کونسل کا اجلاس اور

IMG-20251117-WA0188

کمالیہ.افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ٹوبہ ٹیک سنگھ چیرمین ہیلتھ کونسل و اسسٹنٹ کمشنر اقرا ناصر کی زیر صدارت ہیلتھ کونسل کا اجلاس اور تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال میں ایمرجنسی وارڈ کا معائنہ کیا اس موقع پر ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر عدیل عارف سمیت دیگر بھی ہمراہ موجود تھے…..

تفصیلات کے مطابق ہیلتھ کونسل کا ماہانہ اجلاس چیئرمین ہیلتھ کونسل و اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ اقرا ناصر کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔ جس میں ایم ایس ڈاکٹر عدیل عارف و دیگر نے شرکت کی. اسسٹنٹ کمشنر اقرا ناصر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ مریضوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں. تمام ڈاکٹر ز و سٹاف اپنی ڈیوٹی ایمانداری سے سرانجام دیں.ہسپتال کے سرپرایز وزٹ کیے جائیں گے. غفلت و لا پرواہی برتنے والے ڈاکٹرز وسٹا ف کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی. اسسٹنٹ کمشنر نے ایمرجنسی وارڈ کا بھی معاینہ کیا اور مریضوں سے سہولیات بارے استفسار کیا.