سکھر بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی سندھ ہائیکورٹ سکھر بینچ میں جسٹس خالد حسین شاها نی کی سنگل بینچ نے درخواست گزار عبدالقیوم قریشی کی جانب سے مینارا روڈ پر واقع پیٹرول
سکھر بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی
سندھ ہائیکورٹ سکھر بینچ میں جسٹس خالد حسین شاها نی کی سنگل بینچ نے درخواست گزار عبدالقیوم قریشی کی جانب سے مینارا روڈ پر واقع پیٹرول پمپ پر قبضے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی۔ سماعت کے دوران پی ایس او کے ایم ڈی اور نجف شیخ کے وکیل عدالت میں پیش ہوئے، تاہم پاکستان اسٹیٹ آئل کمپنی کے دیگر افسران حاضر نہ ہوئے۔
عدالت نے درخواست گزار کے وکیل سردار شاہ کے دلائل سننے کے بعد تمام فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 8 دسمبر تک ملتوی کر دی۔
یاد رہے کہ اس سے قبل ہونے والی سماعتوں کے دوران عدالت نے ڈپٹی کمشنر سکھر اور میونسپل کمشنر سکھر کو مینارا روڈ کے قریب جِم خانہ کے برابر واقع پیٹرول پمپ سے متعلق تمام ریکارڈ، معاہدے اور دیگر دستاویزات عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔
عدالت نے میئر سکھر اور دیگر متعلقہ فریقین کو سختی سے ہدایت کی تھی کہ درخواست گزار کو ہراساں نہ کیا جائے اور اسے کسی قسم کا نقصان نہ پہنچایا جائے۔ ڈی سی سکھر سے پیٹرول پمپ پر قبضے کے حوالے سے رپورٹ بھی طلب کی گئی تھیدوسری جانب، درخواست گزار عبدالقیوم قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے الزام لگایا کہ پی ایس او کے بعض افسران کو شامل کرکے پیٹرول پمپ پر قبضہ کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سال 2002 سے پمپ پر قبضے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ جب پمپ پر پیٹرول کی خرید و فروخت بند تھی تو اب غیر قانونی سپلائی کون اور کہاں سے لا کر کر رہا ہے، جبکہ پی ایس او نے ایک قطرہ پیٹرول بھی سپلائی نہیں کیا۔
انہوں نے کہا کہ وہ کاروباری اور سیاسی شعور رکھنے والے شہری ہیں، اس لیے انہوں نے قانونی راستہ اختیار کیا اور عدالت سے انصاف کی امید رکھتے ہیں۔