November 17, 2026

حب: ایس ایچ او حب سٹی محمد قاسم گشکوری نے کھیلوں سے پیار منشیات سےانکار ڈسٹرکٹ فٹبال ٹورنامنٹ کا افتتاح کردیا۔

IMG-20251117-WA0128

حب: ایس ایچ او حب سٹی محمد قاسم گشکوری نے کھیلوں سے پیار منشیات سےانکار ڈسٹرکٹ فٹبال ٹورنامنٹ کا افتتاح کردیا۔
حب (رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف)
ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن حب اور پاک بلوچ فٹبال کلب کے بینر تلے ضلعی انتظامیہ ٫ محکمہ پولیس٫ اسپورٹس اور سیاسی سماجی شخصیات کے تعاون سے جام غلام قادر فٹبال اسٹیڈیم حب میں ضلعی سطح پر فٹبال ٹورنامنٹ کا آغاز کردیا گیا۔
افتتاحی میچ و تقریب کے مہمان خاص ایس ایچ او حب سٹی محمدقاسم گشکوری کا گراونڈ پہنچنے پر آرگنائزر منظور بلوچ اور خادم ذہری نے استقبال کیا ۔اسٹیج پر ضلعی اسپورٹس آفیسران لسبیلہ خدابخش بلوچ اور حب عادل حسین بلوچ نے انھیں استقبال کیا۔مہمانان گرامی کو روایتی اجرک پہنایا گیا اور تعارف کے لیے میدان لےجایا گیا۔ کھلاڑیوں سے تعارف کےدوران انھیں اپنے شہر کے دیگر نوجوانوں کو اسپورٹس اور مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کی بھی ترغیب دی ۔اپنے خطاب میں محکمہ پولیس کی جانب سے بھرپورتعاون کا اظہار کیا اور ٹورنامنٹ کمیٹی کے لیے مبلغ تیس ہزار روپے کا بھی اعلان کیا ۔انہوں نے کہا حب شہر میں منشیات کے عادی افراد کو بھی منشیات کی لت سے نکال کر انھیں صحتمندانہ سرگرمیوں کی جانب لیکر آنے میں اسپورٹس بہترین اوزار ہے۔انہوں نے منظور بلوچ اور خادم زہری کی کاوش کو سراہا ۔
افتتاحی میچ بلوچ کلب گڈانی اور ARM اکیڈمی بھوانی کے درمیان کھیلا گیا۔ جو بلوچ کلب گڈانی نے 2-1سے جیت کر اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائ کرلیا۔ اس موقعہ پر سینئر فٹبالرز لالہ حسین امیرزہی ٫ فقیر نادر٫ جلیل لاسی اور قاری عبدالرحمن لانگو و دیگر موجود تھے۔ ٫ میچ کو ریفری زائد عشاق نے قربان شہزاد نیشنل اور شاہنواز شانی کی معاونت میں سپروائز کیا۔