November 17, 2026

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) پراسیکیوٹر پیرا فورس ڈسٹرکٹ خوشاب ایڈو وکیٹ ملک محمد وسیم سجاد اعوان نے کہاہے کہ وزیراعلی ا پنجاب

IMG-20251116-WA0143

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) پراسیکیوٹر پیرا فورس ڈسٹرکٹ خوشاب ایڈو وکیٹ ملک محمد وسیم سجاد اعوان نے کہاہے کہ وزیراعلی ا پنجاب مریم نواز شریف کی طرف سے جاری کردہ ایس او پیز کے تحت ڈپٹی کمشنر خوشاب کی زیر نگرانی پیرا فورس عوامی فلاح و بہبود کے لیے بھرپور کوشاں ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کے احکامات کے مطابق پیرا فورس ذخیرہ اندوزوں، تجاوزات کرنے والوں اور سرکاری نرخ نامے پر عمل درآمد نہ کرنے والوں کے خلاف مجوزہ طریقہ ءکار کے تحت قانونی کاروائی کر رہی ہے تاکہ عوامی ریلیف کے لیے عملی اقدامات کیے جا سکیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایس ڈی او پیرا فورس خوشاب سعد صہیب سرور کی قیادت میں پیرا فورس سماجی بہبود کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے ۔ ایڈوکیٹ ملک محمد وسیم سجاد اعوان نے بتایا کہ انشاءاللہ تحصیل سطح پر بھی پیرا فورس جلد اپنی ذمہ داریاں سنبھال لے گی ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ عوام اپنے مسائل کے حل کے لیے مجوزہ طریقہ کار کے تحت درخواست دفتری اوقات میں جمع کروا سکتے ہیں جس پر ضروری قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔