پیلووینس (راجہ نورالہی عاطف سے) ایکس پریذیڈنٹ پنجاب ٹیچرز یونین تحصیل نورپورتھل ملک خورشید احمد حطار کے صاحبزادے اور پروفیسر ملک نعیم اللہ
پیلووینس (راجہ نورالہی عاطف سے) ایکس پریذیڈنٹ پنجاب ٹیچرز یونین تحصیل نورپورتھل ملک خورشید احمد حطار کے صاحبزادے اور پروفیسر ملک نعیم اللہ عطار کے چھوٹے بھائی ملک فہیم اللہ حطار رشتہ ء ازدواج سے منسلک ہو گئے ۔ ان کی شادی
خانہ آبادی کی پروقار تقریب میں ممبر صوبائی اسمبلی سردار علی حسین خان بلوچ ، ایکس ایم پی اے بیرسٹر ملک معظم شیر کلو ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری سکولز خوشاب فیض الحسن ملک ، ایکس پریزیڈنٹ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن خوشاب ایڈووکیٹ ملک طاہر رضا بگھور ، نمبردار ملک ساجد عباس بگھور، سابق ناظم ملک غلام جعفر خان بگھور، ایکس اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز ملک حاجی محمد نواز جسرا، ملک سلطان احمد کلو ، سردارعامر خان بلوچ ، پنجاب ایجوکیٹرز یونین ضلع خوشاب کے چیئرمین صاحب خان ، ملک عبداللہ جسرا، ٹیچرز رہنما ملک عامر بنگی، ملک محمد اعظم چن، ہیڈ ماسٹر شیخ حافظ محمد عبدالروف ، ایڈووکیٹ ملک حمید اللہ جسرا ، نمبردار ملک شفقت بگھور، ایڈووکیٹ ملک فاروق جسرا، اے ای او ملک علی معروف، ملک محمد خالد کلاسی سئنیر صحافیوں ایم نوردین راجہ نورالہی عاطف سمیت حطار برادری اور مختلف شعبہ ہاءے زندگی سے تعلق رکھنے والی نمائندہ شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر شرکاءے تقریب نے ملک فہیم اللہ حطار کو زندگی کا نیا سفر شروع کرنے پر دلی مبارکباددیتے ہوءے ان کےلیے نیک خواہشات کااظہار کیا۔ اپکس پریذیڈنٹ پی ٹی یو ملک خورشید احمد حطار نے اپنے صاحبزادے کی شادی کی تقریب میں شرکت کرنے پر جملہ مہمانان گرامی کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا گیا۔