November 17, 2026

شجاع آباد:مدرسہ فیض مصطفی سکندرآباد میں منعقدہ 11 ویں سالانہ خیر الخلق کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ حاجی نذیر احمد مہروی نے فرمایا

IMG-20251116-WA0111

شجاع آباد:مدرسہ فیض مصطفی سکندرآباد میں منعقدہ 11 ویں سالانہ خیر الخلق کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ حاجی نذیر احمد مہروی نے فرمایا علماء معاشرے کی اصلاح اور دینی تربیت میں انبیاء کی میراث علم دین کو بھرپور انداز میں تقسیم کر رہے ہیں یہ طلبہ اگر اللہ کی رضا کے لیے علم پڑھیں تو اپنے والدین ،اساتذہ اور دیگر محسنین کے لیے ذریعہ نجات ہوں گے۔پیر سید فیض الحسن شاہ نے کہا کہ آج ایک مرتبہ پھر اس ادارہ فیض مصطفی میں حاضر ہو کر بہت خوشی ہو رہی ہے کہ جو ایک چٹیل میدان تھا جب اس کا سنگ بنیاد رکھا آج الحمدللہ مفتی محمد کاشف فریدی کی محنت سے یہاں رونق لگی ہوئی ہے اور کثیر تعداد میں طلبہ وطالبات دین کا علم حاصل کر رہے ہیں۔ڈاکٹر محمود الحسن شاہ نے احکام عشرہ کے عنوان سے قران پاک کی تعلیمات عوام الناس کو سمجھائیں جن میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ اللہ کی عبادت کے بعد والدین کی خدمت کا حکم ہے، اللہ کی راہ میں خرچ سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے اپنے قریبی رشتہ داروں میں مستحق افراد کی مدد کی جائے نیز انہوں نے بدکاری، قتل ناحق اور عہد شکنی جیسے امور سے پرہیز کی تلقین کی اور کہا کہ یہ احکام تمام شریعتوں و مذہب میں موجود ہیں۔
تقریب کے آخر میں مہتمم وبانی مدرسہ مفتی محمد کاشف فریدی نے جلسہ میں تشریف لانے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور بتایا کہ اس وقت مدرسہ میں ماہر استاذ اور ایک عالمہ فاضلہ استانی اہل علاقہ کے بچے اور بچیوں کو دین سیکھا رہے ہیں۔ تقریب میں صاحبزادہ عبدالرؤف قاضی محمد شبیر گولڑوی، ڈاکٹر محمد ارشد علی بلوچ،قاری محمد اللہ دتہ فریدی، قاری محمد اشرف صابری، مفتی سید مزمل شاہ، علامہ قاری محمد شفیق، مفتی محمد راشد فریدی، مولانا غلام شبیر فریدی، مولانا محمد امتیاز سیفی، مفتی محمد نبیل فریدی، قاری محمد مظہر اقبال فریدی، حاجی محمد رفیق صاحب و دیگر نے شرکت کی۔