ایکسائز اینڈ نارکوٹکس NPS روہڑی سرکل نے منشیات اسمگلنگ کے خلاف اہم کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں اعلیٰ معیار کی چرس برآمد کر لی۔ یہ کارروائی
/ناظرین اب تک کرتے ھیں سکھر کا جہاں موجود ھمارے بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی۔ جی نصیر زیدی کیا خبر ھے ایکسالز۔انیڈ۔نارکو۔ٹیکس کے حوالے سے۔ روھڑی
ایکسائز اینڈ نارکوٹکس NPS روہڑی سرکل نے منشیات اسمگلنگ کے خلاف اہم کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں اعلیٰ معیار کی چرس برآمد کر لی۔ یہ کارروائی ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس ڈپارٹمنٹ کے وزیر مکیش کمار چاولا کی خصوصی ہدایات پر A.E.T.O قمرالدین سیال اور ان کی ٹیم نے انجام دی۔تفصیلات کے مطابق، روہڑی NPS ٹیم نے SIUT میڈیکل کمپلیکس کے قریب سینٹرل جیل روڈ پر معمول کی سخت چیکنگ کے دوران ایک مشکوک ہائی لکس ریوو گاڑی (GP-6426) کو روکا۔ گاڑی کی تلاشی کے دوران اس میں اعلیٰ معیار کے 100 کلوگرام چرس برآمد ہوئے، جن کی مالیت لاکھوں روپے بتائی گئی ہے۔کارروائی کے دوران گاڑی میں سوار چار ملزمان کو گرفتار کیا گیا، جن میں شامل ہیں:شیر محمد ولد محمد نور جو خود کو جعلی کسٹم اہلکار ظاہر کر رہا تھا شاہد ولد رشید احمد،حاجی محمد ولد مولوی صالحہ، نازیہ زوجہ حاجی محمد تعلق بلوچستان سے ایکسائز حکام کے مطابق، ملزمان ایک بڑے منشیات اسمگلنگ نیٹ ورک کا حصہ ہو سکتے ہیں، جس کی مزید چھان بین جاری ہے۔ برآمد شدہ چرس کو قبضے میں لے کر گاڑی سمیت تمام شواہد تحویل میں لے لیے گئے ہیں۔ملزمان کے خلاف کرائم نمبر 24/2025 کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ تفتیشی ٹیم کا کہنا ہے کہ اس کارروائی سے منشیات اسمگلنگ کے نیٹ ورک کو بڑا دھچکا لگا ہے اور قانون نافذ کرنے والے ادارے مزید کارروائیوں کے لیے تیار ہیں۔