November 17, 2026

گاؤں اروڑ کے رہائشی سروی برادری سے تعلق رکھنے والے مرد و خواتین نے اپنے بااثر رشتے داروں کے مبینہ ظلم و زیادتی اور پولیس کی ناانصافیوں کے خلاف

IMG-20251116-WA0068

ناظرین اب رخ کرتے ھیں سکھر کا جہاں سے اپ ڈیٹ کر رھے ھمارے بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی سکھر کے جڑواں شہر روھڑی کے قریب
گاؤں اروڑ کے رہائشی سروی برادری سے تعلق رکھنے والے مرد و خواتین نے اپنے بااثر رشتے داروں کے مبینہ ظلم و زیادتی اور پولیس کی ناانصافیوں کے خلاف سکھر پریس کلب کے سامنے قرآنِ پاک ہاتھ میں اٹھا کر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے میں شریک متاثرین نے انصاف کے لیے اعلیٰ حکام سے فوری مداخلت کی اپیل کی۔تفصیلات کے مطابق احتجاج میں شریک محمد نواز سروی، نادر علی، مسمات آمنہ، مسمات صاحبہ اور مسمات نادرا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عیدالفطر کے دوسرے روز معمولی بات پر ان کے والد محمد نواز پر امیر علی، ظہیر، صغیر، عظمت اللّٰہ، مدثر اور دیگر نامعلوم ملزمان نے لوہے کی راڈ، ڈنڈوں اور گھونسوں سے مبینہ طور پر بدترین تشدد کیا اور انہیں قتل کرنے کی کوشش کی۔ متاثرین کے مطابق ملزمان کی پشت پناہی ایک بااثر شخص اصغر علی کر رہا ہے، جبکہ واقعے کی ایف آئی آر پٹنی تھانے میں درج ہونے کے باوجود کوئی قانونی پیش رفت نہیں ہوئی۔مظاہرین نے الزام لگایا کہ گزشتہ روز ملزمان نے خیرپور بی سیکشن پولیس کی مدد سے محمد نواز کو گھر کے قریب سے اٹھایا، جیب میں موجود پچاس ہزار روپے بھی پولیس نے مبینہ طور پر تحویل میں لے لیے، بعد ازاں تھانے میں انہیں آزاد کرنے کے بدلے مزید پچاس ہزار روپے رشوت طلب کی گئی۔ پولیس اہلکاروں نے بتایا کہ محمد نواز کے خلاف مائی نصیباں کی جانب سے ایف آئی آر درج ہوئی ہے، اسی بنیاد پر کارروائی کی جا رہی ہے۔محمد نواز کے بیٹے اور بیٹیوںک نے چیف جسٹس آف پاکستان، وزیرِاعلیٰ سندھ، آئی جی سندھ، ڈی آئی جی سکھر اور ایس ایس پی سکھر سے اپیل کی ہے کہ واقعے کی شفاف انکوائری کرائی جائے، ملزمان سمیت رشوت لینے والے اہلکاروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے اور انہیں گرفتار کیا جائے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ اگر ان کے والد یا خاندان کے کسی بھی فرد کو نقصان پہنچا تو اس کے ذمہ دار اصغر علی سروی اور نامزد پانچوں ملزمان ہوں گے۔متاثرین نے مطالبہ کیا کہ انہیں فوری تحفظ اور انصاف فراہم کیا جائے، بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔