November 17, 2026

*پاکستان اور اردن کا غــزہ کے باشندوں کی نقل مکانی پر کوئی سمجھوتہ نہ کرنے پر اتفاق*

IMG-20251116-WA0033

*پاکستان اور اردن کا غــزہ کے باشندوں کی نقل مکانی پر کوئی سمجھوتہ نہ کرنے پر اتفاق*

اسلام آباد: اردن اور پاکستان نے غــزہ کے باشندوں کی نقل مکانی پر کوئی سمجھوتہ نہ کرنے اور غــزہ جنگ بندی پر کام کرنے والے 8 ممالک سے مزید رابطے کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

پاکستان کے سرکاری دورے پر آئے اردن کے شاہ عبداللہ دوم وزیراعظم ہاؤس پہنچے جہاں مسلح افواج کے دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا، وزیراعظم شہباز شریف نے ان کا استقبال کیا۔

رہنماؤں نے پاکستان اور اردن کے درمیان اسٹریٹجک اور اقتصادی تعلقات کو بڑھانے، علاقائی اور بین الاقوامی فورمز پر باہمی فائدہ مند تعاون کو وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔