November 17, 2026

*پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل 6 روپے، مٹی کا تیل 9 روپے 29 پیسے فی لیٹر مہنگا*

IMG-20251116-WA0032

*پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل 6 روپے، مٹی کا تیل 9 روپے 29 پیسے فی لیٹر مہنگا*

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا، پیٹرول کی قیمت برقرار رکھی گئی جبکہ ڈیزل 6 روپے فی لیٹر اور مٹی کا تیل 9 روپے 29 پیسے فی لیٹر مہنگا کر دیا۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 6 روپے اضافے کے بعد 284 روپے 44 پیسے ہوگئی جبکہ پیٹرول کی قیمت 265 روپے 45 پیسے پر برقرار رکھی گئی ہے۔

قیمتوں میں اضافے کا اطلاق رات 12 بجے سے ہو گیا۔

دریں اثنا، ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں اضافے کا نوٹی فکیشن اوگرا کی طرف سے جاری کر دیا گیا، جس میں بتایا گیا ہے کہ مٹی کے تیل کی قیمت 9 روپے 29 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد 194 روپے 34 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

وفاقی وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔