گجرات اینٹی کرپشن کیس میں گرفتار سابق چیف آفیسر خالق داد گاڑا کی ضمانت لٹک گئی، ایک کیس میں 2 ضمانتیں دائر کرنے اور عدالت سے حقائق چھپانے
گجرات اینٹی کرپشن کیس میں گرفتار سابق چیف آفیسر خالق داد گاڑا کی ضمانت لٹک گئی، ایک کیس میں 2 ضمانتیں دائر کرنے اور عدالت سے حقائق چھپانے پر ڈیوٹی جج برہم ڈیوٹی جج نے بنا کسی کاروائی کے درخواست ضمانت کی سماعت 17 نومبر تک ملتوی کردی، فریقین کے درمیان راضی نامہ ہوتا ہوتا رہ گیا
کھاری کھوئی بغیر نقشہ منظوری 7 منزلہ عمارت اینٹی کرپشن کیس میں گرفتار سابق چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن گجرات خالق داد گاڑا کی ضمانت کی سماعت 17 نومبر تک ملتوی،سپیشل جج اینٹی کرپشن گوجرانوالہ ڈویژن محمود ہارون خان کی توبہ ٹیک سنگھ میں بطور سیشن جج تعیناتی کے بعد درخواست ضمانت کو ڈیوٹی جج سپیشل جج انسداد دہشت گردی کورٹ نمبر 1 گوجرانوالہ رضوان الحق کی عدالت میں پیش کیا گیا تو دوران سماعت پراسیکیوٹر کی جانب سے نشاندہی کی گئی کہ ملزم خالق داد گاڑا نے پہلے درخواست ضمانت دائر کی جسکی پیشی 17 نومبر فکس ہوئی تو بعد ازاں ملزم نے اسی کیس میں دوسری درخواست ضمانت دائر کروا کر 11 نومبر تاریخ فکس کروائی 11 نومبر کو ملزم کے وکیل کی بحث مکمل ہوکر 13 نومبر مدعی کے وکیل کی بحث کےلئے پیشی مقرر تھی کہ 12 نومبر کو سپیشل جج اینٹی کرپشن گوجرانوالہ ڈویژن کا تبادلہ ہوگیا ہے ملزم نے یک ٹائم 2 ضمانتیں دائر کرکے عدالت سے حقائق چھپائے ہیں پراسیکیوٹر کی نشاندہی کے بعد ڈیوٹی جج نے گزشتہ روز سماعت کےلئے پیش ہونے والی درخواست ضمانت بنا کسی کاروائی کے 17 نومبر تک ملتوی کردی۔