المصطفے فاؤنڈیشن۔۔۔۔ وطن عزیز پاکستان میں ہزاروں فلاحی ادارے موجود ھیں۔اور انسانیت کی خدمت میں مصروف ھیں۔آج میں آپکو ایک ایسے ادارے سے متعارف کروانا چاھتا ھوں
المصطفے فاؤنڈیشن۔۔۔۔
وطن عزیز پاکستان میں ہزاروں فلاحی ادارے موجود ھیں۔اور انسانیت کی خدمت میں مصروف ھیں۔آج میں آپکو ایک ایسے ادارے سے متعارف کروانا چاھتا ھوں جو صرف ایک فلاحی ادارہ نہیں بلکہ انسانیت کی خدمت کی تحریک ھے۔جی ھاں فیصل آباد کی سرزمین جوکہ ٹسکٹائل کے حوالے سے پوری دنیا میں مشہور ھے۔لیکن فلاحی ادارے کراچی لاھور اور اسلام آباد سے ھی چلائے جاتے ھیں بہت سارے ادارے فیصل آباد میں کام کرتے ھیں جن کے ھیڈ آفس کراچی یا لاھور ھیں۔المصطفے فاؤنڈیشن واحد ادارہ ھے جو فیصل آباد میں قائم کیا گیا اور فیصل آباد میں بیٹھ کر پورے پاکستان میں فلاحی سرگرمیاں شروع کی گیں۔فیصل آباد کے مقامی ادارے بہت ھیں لیکن پاکستان بھر میں پہلا ادارہ ھے جو فیصل آباد سے کام کررھا ھے۔المصطفے فاؤنڈیشن ایک دیانتدار۔تعلیم یافتہ۔اور پرعزم قیادت کے تحت کام کرتا ھے جس میں تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد مشلا ڈاکٹرز۔انجنیئرز۔وکلاء۔اساتذہ کرام۔کاروباری شخصیات شامل ھیں۔المصطفے فاؤنڈیشن انسانیت کے لیے محبت۔امن۔ترقی وخوشحالی۔اخوت ۔بے روزگاری کے خاتمہ۔جہالت کے خاتمہ۔صحت کی بنیادی سہولیات گھر گھر پنچانے کے لیے کام کررھا ھے۔المصطفے فاؤنڈیشن کے تمام کام شفاف اور غیر منافع بخش ہیں۔المصطفے فاؤنڈیشن کا دعوی ھے کہ وہ مخیر حضرات کی ڈونیشن 98%تک مستحق افراد تک پنچاتے ھیں۔انکے غیر ترقیاتی اخراجات بہت کم ھیں۔فضول قسم کی اشتہار بازی اور دیگر کام سے ھر ممکن حد تک بچا جاتا ھے۔المصطفے فاؤنڈیشن کے پاس فیی سبیل اللہ مخلق خدا کی خدمت کرنے کے لیے ملک بھر میں رضکار موجود ھیں۔المصطفے فاؤنڈیشن کے تمام پروگرام جوکہ مختلف آگاھی پروگرام ھوتے ھیں وہ ڈونیشن سے نہیں کرائے جاتے بلکہ المصطفے فاؤنڈیشن کے ذمہ داران خود اینی جیب سے خرچ کرتے ہیں۔
المصطفے فاؤنڈیشن اس وقت میڈیکل۔تعلیم۔اور سماجی خدمات سرانجام دے رھی ھے۔فری میڈیکل کیمپس میں رواں سال میں تقریبا چھ ہزار افراد کو ادویات اور چیک اپ۔لیب ٹیسٹ اور ہزاروں مرد وخواتین کے الٹراساؤنڈ مفت کرچکی ھے۔سو سے زائد سفید موتیا کے مفت آپریشن کرواچکی ھے۔المصطفے فاؤنڈیشن کے زیر انتظام فائق میڈیکل کمپلیکس اور ایمان میٹرنٹی سنٹر میں رواں سال میں آٹھ لاکھ روپے سے زائد مریضوں کو آپریشن۔ٹیسٹ۔چیک اپ میں رعایت دی گی ھے۔روزانہ شام 5سے 9بجے الٹراساؤنڈ ایک سو روپے میں اور ایم بی بی ایس ڈاکٹر سے چیک اپ بمعہ ادویات صرف ایک سو روپے میں کروانے کی سہولت موجود ہے۔گاؤں گاؤں محلے محلے گلی گلی گائنی کے فری کیمپ میں دس لاکھ روپے سے زائد مفت الٹراساؤنڈ کیے جاچکے ھیں یہ اعداد وشمار صرف رواں سال کے ھیں۔تعلیم کے میدان میں کوڑا کرکٹ اٹھانے والے بچوں کے لیے مدرسہ دار المصطفے شمس آباد میں دینی دنیاوی تعلیم دی جارھی ھے۔جامعہ دار المصطفے سوات کے پی کے میں مصروف خدمت ھے۔حالیہ سیلاب میں بونیر سے لے کر علی پور تک المصطفے فاؤنڈیشن کی شاندار خدمات کسی تعارف کی محتاج نہیں۔میڈیکل کیمپس۔راشن۔کپڑے۔بستر۔اور بچوں کے لیے کھانے پینے کی اشیاء اور پانی میں پھنسے افراد کے لیے لنگر کا انتظام کیا گیا۔سوات۔جھنگ۔چنیوٹ۔مظفرگڑھ میں المصطفے فاؤنڈیشن کے رضکاروں نے شاندار خدمات سرانجام دیں۔اور فی سبیل اللہ کام کرکے دیکھا دیا کہ ھم ہیں خدائی خدمتگار۔المصطفے فاؤنڈیشن مسقتبل میں المصطفے فاؤںڈیشن سکولز۔بزرگوں اور یتیم بچوں کے لیے اولڈ اینڈ آرفن ھوم ۔کوڑا کرکٹ اٹھانے والے بچوں کے لیے مزید جھگی سکولز کا قیام۔اور بے روزگار نوجوانوں اور بیوہ خواتین کے لیے روزگار پروگرام شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ھے۔اللہ تعالی اپنے پیارے حبیب ﷺکے صدقے جن کے نام نامی پر یہ المصطفے فاؤنڈیشن قائم کی گی ہے۔ان شاءاللہ انسانیت کی خدمت کے لیے کوئی کسر باقی نہیں چھوڑے گی۔مخیر حضرات اینے عطیات مکمل اعتماد کے ساتھ المصطفے فاؤنڈیشن کو دیں۔المصطفے فاؤنڈیشن درج ذیل شعبہ جات قائم کرچکی ھے۔المصطفے فاؤنڈیشن شعبہ خواتین ۔المصطفے فاؤنڈیشن تعلیم وتربیت۔ المصطفے فاؤنڈیشن یوتھ ونگ۔المصطفی فاؤنڈیشن شعبہ علم وادب۔اور المصطفے جسٹس فورم۔۔
رابط۔ھیڈ آفس۔المصطفے ہاوس شمس آباد جھمرہ روڈ فیصل آباد۔
سب آفس۔فائق میڈیکل کمپلیکس ڈوگر چوک غلام محمد آباد فیصل آباد۔03124842711
almustafafoundation.pk
almustafanewstv@gmail.com