جیکب آباد :( اے جی بلوچ) دوداپور کے قریب سماجی تنظیم تاج ویلفیئر کی جانب سے دوداپور کے مختلف گاؤں میں اسکولی بچوں میں کتب، بیگس اور دیگر سٹیشنری کا سامان تقسیم کیا گیا۔
جیکب آباد 🙁 اے جی بلوچ) دوداپور کے قریب سماجی تنظیم تاج ویلفیئر کی جانب سے دوداپور کے مختلف گاؤں میں اسکولی بچوں میں کتب، بیگس اور دیگر سٹیشنری کا سامان تقسیم کیا گیا۔
تاج ویلفیئر کے رہنما احمدرند، زین العابدین کٹبار، آصف علی کٹبار، محمد حنیف پھنور اور دیگر کی جانب سے دوداپور پہنچ کر مختلف گاؤں کے پرائمری اسکولوں کے بچوں کو کتب، تھیلے، پینسلین اور دیگر سٹیشنری کا سامان تقسیم کیا گیا۔
اس موقع پر رہنماؤں کا کہنا تھا کہ تاج ویلفیئر کا مقصد بے لوگوں کی مدد کرنا ہے، تاج ویلفیئر گذشتہ چار سال سے مستحق لوگوں کی مدد کر رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ تعلیم ہمارا بنیادی حق ہے، دیہی علاقوں میں سرکار کی عدم توجھ کے باعث اسکول کھنڈر بن گئے ہیں، معصوم بچوں کی تعلیم سخت متاثر ہو رہی ہے، کئی اسکولوں میں بچوں کو کتب، تھیلے اور دیگر سامان کی سخت کمی ہے، جس کی وجہ سے معصوموں کی پڑھائی متاثر ہو رہی ہے
ان کا مزید کہنا تھا کہ آج تاج ویلفیئر کی جانب سے دوداپور کے گاؤں سجن ملغانی، گاؤں کرم شاہ نوازو جاگیر اور گاؤں قلندربخش کٹوہر سمیت مختلف اسکولوں میں اسکولی بچوں میں سٹیشنری کا سامان تقسیم کیا گیا تاکہ بچوں میں تعلیم کا شوق بڑھ سکے ان کا مزید کہنا تھا مخیر حضرات کو اپنے اردگرد لوگوں کی مدد کرنا چاہیۓ اور سرکار کو بھی نوٹیس لینا چاہیۓ کے دیہی علاقوں میں پرائمری سطح کی تعلیم کی جانچ کریں سہولیات فراھم کرلینی چاہیے، تاکہ مستقبل کے معصوم بچے تعلیم جیسے زیور سے آراستہ ہو کر ملک و قوم کا نام روشن کر سکیں۔