November 17, 2026

بیوروچیف جاوید راھی اوکاڑہ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی ہدایت پر سی او ایم سی بصیر پور میں پنجاب حکومت کے جدید ای۔بز (eBiz) پورٹل سے متعلق آگاہی سیمینار منعقد ہوا۔

IMG-20251115-WA0299

بیوروچیف جاوید راھی اوکاڑہ
ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی ہدایت پر سی او ایم سی بصیر پور میں پنجاب حکومت کے جدید ای۔بز (eBiz) پورٹل سے متعلق آگاہی سیمینار منعقد ہوا۔ سیمینار میں چیف آفیسرز میونسپل کمیٹیز، پٹرول پمپ ایسوسی ایشن، انجمنِ تاجران، رائس ملز ایسوسی ایشن سمیت مختلف کاروباری تنظیموں کے نمائندگان کے علاوہ سماجی و فلاحی کارکنان نے بھرپور شرکت کی۔

ڈسٹرکٹ آفیسر IPWM ضلع اوکاڑہ خالد جاوید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ای۔بز پورٹل حکومتِ پنجاب کا ایک انقلابی اقدام ہے۔ اس جدید پلیٹ فارم کے ذریعے کاروباری افراد 52 مختلف خدمات جیسے این او سی کا اجراء، کنورژن فیس، نقشہ منظوری، فوڈ اتھارٹی لائسنس اور دیگر سرکاری اجازت ناموں کے لیے گھر بیٹھے آن لائن درخواستیں جمع کرا کر ان کی منظوری حاصل کر سکتے ہیں۔ اس نظام سے دفاتر کے غیر ضروری چکر، مڈل مین کا کردار اور وقت کا ضیاع ختم ہو جاتا ہے، جبکہ شفافیت، تیزی اور مؤثریت میں واضح بہتری آتی ہے۔

مزید بتایا گیا کہ تمام ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر دفاتر میں خصوصی ای۔بز ڈیسک فعال کیے جا چکے ہیں۔ رہنمائی اور معاونت کے لیے ہیلپ لائن 1284 بھی فعال ہے جہاں کاروباری حضرات کسی بھی معلومات یا مسئلے کے حل کے لیے رابطہ کر سکتے ہیں۔

شرکاء نے حکومتِ پنجاب کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ ای۔بز پورٹل کاروباری طبقے کے لیے حقیقی معنوں میں آسانیاں پیدا کر رہا ہے اور بہتر، شفاف اور سہل کاروباری ماحول کی جانب ایک اہم قدم ہے۔