November 17, 2026

میلسی (بیو رو چیف میلسی کی گلی کچا کوٹ والی میں گزشتہ دو روز سے واٹر سپلائی کا پانی شدید گندا اور بدبودار آنے کی شکایات میں اضافہ ہوگیا ہے، جس

Screenshot_2025-11-14_085422

میلسی (بیو رو چیف میلسی کی گلی کچا کوٹ والی میں گزشتہ دو روز سے واٹر سپلائی کا پانی شدید گندا اور بدبودار آنے کی شکایات میں اضافہ ہوگیا ہے، جس کے باعث اہلِ علاقہ سخت پریشانی اور خدشات کا شکار ہیں۔ علاقہ مکینوں نے بتایا کہ پانی میں ناگوار بدبو اور گدلاہٹ کے سبب گھریلو استعمال بالکل ناممکن ہوچکا ہے جبکہ بچوں اور بزرگوں سمیت پوری آبادی کے لیے صحت کے خطرات بڑھ گئے ہیں۔اہلِ علاقہ محمد کامران قریشی، کاشف شیخ، احمد علی، افنان قاسم، ملک امجد اور دیگر نے اس تشویشناک صورتحال پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ایس ای میلسی اور ڈپٹی کمشنر وہاڑی سے پرزور اپیل کی ہے کہ:واٹر سپلائی لائن کا فوری معائنہ کرایا جائے ممکنہ لیکیج یا گٹر مکسنگ کی وجوہات کا پتا چلایا جائے پانی کے نمونے لے کر ٹیسٹ کرائے جائیں اور مسئلے کے حل تک علاقے میں صاف پانی کی متبادل سپلائی یقینی بنائی جائے رہائشیوں نے کہا کہ گندا اور بدبودار پانی عوامی صحت کے لیے سنگین خطرہ ہے اور اس میں کسی قسم کی تاخیر ایک بڑی وبا کا سبب بن سکتی ہے۔ شہریوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ مسئلہ فوری حل کر کے لوگوں کو محفوظ اور صاف پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔