میلسی (بیو رو چیف موضع ٹھل عبداللہ کے رہائشی قاری محمد امیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا کسی بھی سیاسی تنظیم، بالخصوص ٹی ایل
میلسی (بیو رو چیف موضع ٹھل عبداللہ کے رہائشی قاری محمد امیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا کسی بھی سیاسی تنظیم، بالخصوص ٹی ایل پی سے کوئی تعلق نہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ نہ وہ خود کسی سیاسی سرگرمی کا حصہ ہیں اور نہ ہی ان کے بیٹے عمر فیصل کا کسی سیاسی تنظیم سے کوئی واسطہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ہمیشہ سے دینی و سماجی خدمات کو ترجیح دیتے آئے ہیں اور آئندہ بھی یہی مشن جاری رکھیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ”ہم اپنے ملک کی سالمیت اور تحفظ کے لیے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے” کیونکہ وطن کی حفاظت ہر شہری کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے خلاف اٹھنے والی ہر بے بنیاد آواز کا مؤثر جواب دینا ہم سب کی قومی ذمہ داری ہے، اور وہ ملکی محافظوں کے وقار و عظمت کے دفاع میں ہر اول دستے کا کردار ادا کریں گے۔