November 17, 2026

سامارو ( رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف) اسسٹنٹ کمشنر سامارو سنجی کمار ترکیو نے تحصیل سامارو کے گاؤں محمد رمضان دونکائی میں سماجی

IMG-20251115-WA0293

سامارو ( رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف) اسسٹنٹ کمشنر سامارو سنجی کمار ترکیو نے تحصیل سامارو کے گاؤں محمد رمضان دونکائی میں سماجی تنظیم مسلم ایڈ سوسائٹی کی جانب سے تعمیر کیے گئے ایک کمرے پر مشتمل 34 مکانات کے منصوبے کا باقاعدہ افتتاح کیا، افتتاحی تقریب ایک سادہ مگر پروقار ماحول میں منعقد ہوئی، جس میں سماجی تنظیم مسلم ایڈ سوسائٹی کے نمائندے کنٹری ھیڈ آصف چشتی، یونین کونسل سامارو روڈ کے چیئرمین نصیر خان دونکائی، اسٹیک ہولڈرز فیروز دونکائی، گاؤں کے مقامی لوگ اور مستفید ہونے والے خاندان نے بڑی تعداد میں شریک کی، اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر سامارو سنجی کمار ترکیو نے کہا کہ مسلم ایڈ سوسائٹی کی جانب سے تعمیر شدہ ان گھروں کا منصوبہ علاقائی ترقی، انسانی خدمت اور کمزور طبقے کی بہبود کے لیے ایک اہم قدم ہے، انہوں نے کہا کہ مستحق خاندانوں کو محفوظ چھت کی فراہمی حکومت اور سماجی تنظیموں کی مشترکہ ترجیح ہونی چاہیے، اور یہ منصوبہ اس کی بہترین مثال ہے، انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حالات میں ایسے فلاحی منصوبے نہ صرف لوگوں کے روزمرہ زندگی کے مسائل حل کرتے ہیں بلکہ سماجی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے سماجی تنظیم مسلم ایڈ سوسائٹی کے نمائندوں کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ تنظیم آئندہ بھی اس طرح کے عوامی فلاحی منصوبے جاری رکھے گی، اس موقع پر سماجی تنظیم مسلم ایڈ سوسائٹی کے نمائندگان نے بتایا کہ ان 34 مکانات کی تعمیر کا مقصد ایسے غریب اور بے سہارا خاندانوں کو باعزت رہائش فراہم کرنا ہے جن کے پاس اپنی چھت موجود نہیں تھی یا وہ انتہائی خستہ حال گھروں میں رہائش پذیر تھے، انہوں نے کہا کہ یہ تنظیم مستقبل میں بھی تعلیم، صحت اور رہائش کے شعبوں میں مختلف منصوبے جاری رکھے گی، تقریب کے آخر میں اسسٹنٹ کمشنر سامارو نے مکانات کے تعمیراتی معیار کا جائزہ لیا اور مستفید خاندانوں سے ملاقات کر کے ان کے مسائل بھی سنے، گاؤں کے مکینوں نے اس منصوبے پر حکومت اور سماجی تنظیم مسلم ایڈ سوسائٹی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اسے علاقے کے لیے خوش آئند قرار دیا۔