🛑 *14 نومبر 2025 | بروز جمعہ | اہم خبروں کی جھلکیاں |*
🛑 *14 نومبر 2025 | بروز جمعہ | اہم خبروں کی جھلکیاں |*
سکھر سید نصیر حسین زیدی
🚨 (1) صدر مملکت نے جسٹس منصور اور جسٹس اطہر من اللہ کے استعفے منظور کرلیے
🚨 (2) جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ نے گزشتہ روز سپریم کورٹ کے جج کی حیثیت سے استعفیٰ دیا تھا
🚨 (3) سپریم کورٹ کا فل کورٹ اجلاس: 19 میں سے 17 ججز کی شرکت، جسٹس منیب اور جسٹس عائشہ شریک نہ ہوئے
🚨 (4) عدالت عظمیٰ کا فل کورٹ اجلاس، رولز 2025 میں اہم ترامیم متفقہ طور پر منظور
🚨 (5) 27ویں آئینی ترمیم مسترد، 21 نومبر جمعے کو یوم سیاہ منایا جائے گا، تحریک تحفظ آئین پاکستان کا اعلان
🚨 (6) ترامیم آئین کے بنیادی ڈھانچے اور عدلیہ پر حملہ ہیں، عدلیہ کو انتظامیہ کے ماتحت کرنے کی کوشش ناقابل قبول ہے، اپوزیشن
🚨 (7) سینیٹ سے 27 ویں آئینی ترمیم کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری
🚨 (8) ترامیم پر دو ججز کا ضمیر جاگا، جب ہم سے سیاسی انتقام لیا گیا تو کسی کی غیرت نہیں جاگی، خواجہ آصف
🚨 (9) وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین خان کا پہلا بڑا فیصلہ
🚨 (10) وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس امین الدین خان اور 3 ججز نے حلف اٹھا لیا
🚨 (11) آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس امین الدین خان کی تقریب حلف برداری میں فیلڈ مارشل ودیگر کی شرکت
🚨 (12) انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے 18ویں یومِ تاسیس کے موقع پر پشاور یونیورسٹی میں تقریب، ہزاروں کارکنان شریک
🚨 (13) وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے ISF کو 3 دفعہ احتجاج کیلئے تیار رہنے کی ہدایت کر دی
🚨 (14) اردن کے شاہ عبداللہ دوم دو روزہ سرکاری دورے پر کل پاکستان پہنچیں گے
🚨 (15) جسٹس مسرت ہلالی نے وفاقی آئینی عدالت کاحصہ بننے سے معذرت کرلی
🚨 (16) ابھی کچھ استعفے اور آئیں گے، یہ کھینچا تانی اور تقسیم چیف جسٹس بننے کیلئے ہے: اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان
🚨 (17) پی ٹی آئی رہنما تیمور جھگڑا کو امریکا جاتے ہوئے آف لوڈ کردیا گیا
🚨 (18) وزیر اعلیٰ کے پی کا 9 مئی کو ریڈیو پاکستان پر حملے کی تحقیقات کیلئے کمیشن بنانے کا اعلان
🚨 (19) شام کا لندن میں سفارتخانہ 12 سال بعد کھول دیا گیا، عمارت پر نیا پرچم لہرا دیا
🚨 (20) 27 ویں آئینی ترمیم کے خلاف سندھ بھر کی عدالتوں میں ہڑتال، عدالتی امور کا بائیکاٹ
🚨 (21) افغان سرحد پر جنگ بندی کی ہماری فورسز نگرانی کر رہی ہیں، ابھی نہیں کہہ سکتے جنگ بندی جاری ہے یا نہیں: پاکستان
🚨 (22) وزیراعظم آزاد کشمیر کیخلاف پیپلز پارٹی نے تحریک عدم اعتماد جمع کرادی، فیصل راٹھور نئے وزیراعظم نامزد
🚨 (23) اسلام آباد کچہری خــودکــش حملے میں ملوث ٹی ٹی پی دہشت گرد سیل کے 4 ارکان گرفتار
🚨 (24) پشاور ہائیکورٹ کا پی ٹی آئی حکومت کو سیاسی جلسوں میں سرکاری وسائل کے استعمال سے روکنے کا حکم
🚨 (25) دہشت گردوں کے خاتمے تک افغانستان سے تجارت بند رہے گی، دفتر خارجہ
🚨 (26) کراچی میں گودام پر چھاپہ، دو کروڑ روپے مالیت کا ممنوعہ چائنہ نمک ضبط
🚨 (27) سرکاری اسکیم کے تحت حج کے خواہشمندوں کیلئے اہم اعلان؛ کل آخری دن
🚨 (28) پاکستان ہاکی ٹیم کی بنگلہ دیش کو 0-8 گول سے شکست، ورلڈ کپ کوالیفائر میں جگہ بنا لی
🚨 (29) ملک میں چینی کی زیادہ سے زیادہ قیمت 229 روپے تک پہنچ گئی، ادارہ شماریات
🚨 (30) بلوچستان اسمبلی نے کم عمری میں شادیوں کی ممانعت کا بل منظورکرلیا
🚨 (31) وفاقی شرعی عدالت کا آئینی عدالت کو اپنی بلڈنگ دینے سے انکار
🚨 (32) پاکستان آرمی ایکٹ ترمیمی بل 2025 سینیٹ سے کثرت رائے سے منظور
🚨 (33) روس سے آیا طالب علم اسلام آباد سے پشاور جاتے ہوئے لاپتا، حکومت سے جواب طلب
🚨 (34) کراچی: شارع فیصل پر گاڑیوں کی حد رفتار مقرر، سائن بورڈ لگا دیے گئے
🚨 (35) کراچی میں ای چالان سے متعلق سوشل میڈیا پیغامات، پولیس نے وضاحت جاری کردی
🚨 (36) ستمبر میں حکومتی قرض 852 ارب کم ہوکر 76 ہزار 605 ارب روپے پر آگیا
🚨 (37) جامعہ کراچی میں آوارہ کتوں کی بہتات، کتوں کے کاٹنے سے 2 بچے زخمی
🚨 (38) اسحاق ڈار سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات، مختلف اُمور پر تبادلہ خیال
🚨 (39) دہشت گردوں کے کسی بھی گروپ سے مذاکرات نہیں کریں گے: پاکستان کا دوٹوک اعلان
🚨 (40) پشاور: شادی میں ہوائی فائرنگ کی ویڈیو وائرل ہونے پر دولھا سمیت 12 افراد گرفتار
🚨 (41) تاجک وزیر دفاع کی فیلڈ مارشل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
🚨 (42) صدر مملکت سے تاجک وزیر دفاع کی ملاقات،،معاشی اور دفاعی تعلقات پر تبادلہ خیال
🚨 (43) صحافیوں کے تحفظ کیلئے کمیشن فار پروٹیکشن آف جرنلسٹس اینڈ میڈیا پروفیشنلز تشکیل
🚨 (44) چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کی سعودی چیف آف جنرل سٹاف سے ملاقات
🚨 (45) ذوالفقار علی بھٹو نے پہلے ترمیم کی، پھر جوڈیشری کا نشانہ بنے: فواد چودھری
🚨 (46) کراچی: جناح ہسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر شاہد رسول انتقال کرگئے
🚨 (47) بھارتی فضائیہ کا ایک ‘پلیٹس پی سی-7’ تربیتی طیارہ چینئی کے چنگل پٹّو ضلع میں گر کر تباہ
🚨 (48) ریاست بہار کے الیکشن میں مودی کی بھارتیہ جنتا پارٹی کی کامیابی یقینی ہوگئی
🚨 (49) فی تولہ سونے کی قیمت 3300 روپے کم ہوکر 4 لاکھ 39 ہزار 762 روپے ہوگئی
🚨 (50) کراچی: ہوٹلز مالکان نے قانون کی خلاف ورزی نہ کرنے کے حلف نامے جمع کروا دیے
🚨 (51) کراچی میں موسم کی تبدیلی، وائرل انفیکشن نے خطرناک صورت حال اختیار کرلی
🚨 (52) دوسرا ون ڈے، پاکستان سری لنکا کو شکست دینے کے قریب