November 17, 2026

ڈاکٹر غوث محمد خان نیازی — خوشاب میں عوامی خدمت کا معتبر نام خصوصی تحریر: راجہ نورالہی عاطف

IMG-20251115-WA0290

ڈاکٹر غوث محمد خان نیازی — خوشاب میں عوامی خدمت کا معتبر نام

خصوصی تحریر: راجہ نورالہی عاطف

کسی بھی سیاسی جماعت کی کامیابی اور عوامی مقبولیت کا اندازہ اس کے مقامی قیادت کے کردار سے لگایا جا سکتا ہے۔ خوشاب جیسے سیاسی طور پر باشعور ضلع میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مضبوطی، استحکام اور فعال عوامی رابطہ مہم کا سہرا جن شخصیات کے سر جاتا ہے، ان میں نمایاں ترین نام عزت مآب، فیض انتساب، جناب ڈاکٹر غوث محمد خان نیازی کا ہے، جنہوں نے بطور صدر پاکستان مسلم لیگ ن ضلع خوشاب نہ صرف تنظیمی سطح پر مثالی کارکردگی دکھائی بلکہ عوامی خدمت کے اعلیٰ معیار قائم کیے۔ ضلع خوشاب کے سرمایہ افتخار جناب ڈاکٹر غوث محمد خان نیازی کی ان تنظیمی خدمات کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائدین میاں محمد نواز شریف، وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف، وزیراعلی ا پنجاب محترمہ مریم نواز شریف اور میاں محمد حمزہ شہباز شریف نہایت قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔ شریف فیملی ڈاکٹر غوث محمد خان نیازی کی عظیم المرتبت شخصیت کا بہت احترام کرتی ہے اور آپ کا شمار میاں برادران کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا ہے ۔ خوشاب کے درخشندہ ستارے جناب ڈاکٹر غوث محمد خان نیازی نے اپنے شب و روز پاکستان مسلم لیگ نون کی فالیت کے لیے وقف کر رکھے ہیں ۔ موصوف دکھ انسانیت کے تو مسیحاا ہیں ہی لیکن اپنی تنظیمی ذمہ داریوں سے عہدہ براء ہونے کے لیے وہ قابل رشک اور قابل تقلید کردار ادا کر رہے ہیں ۔ ڈاکٹر غوث محمد خان نیازی ورکرز کے دلوں پر حکمرانی کرنے کے اصولوں سے بخوبی آشنا ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ضلع خوشاب کے پاکستان مسلم لیگ (ن )کے ورکرز کے دل ان کے ساتھ دھڑکتے ہیں ۔ موصوف اپنے ایک عام ورکر سے لے کر تمام عہدے داران کے مسائل کے حل کے لیے نہایت شفیق ہیں اور ہمیشہ انہوں نے بھرپور کردار ادا کیا ہے ۔ جناب ڈاکٹر غوث محمد خان نیازی نے پاکستان مسلم لیگ (ن) جوہرآباد کے دفتر میں شب وروز موجود رہ کر بے لوث عوامی خدمت کی جو خوبصورت روایت قائم کی ہے ماضی میں اس جیسی کہیں نظیر نہیں ملتی ۔ موصوف اپنے ملاقاتیوں اور سائلین کے مسائل کے حل کے لیے جو مخلصانہ کردار ادا کر رہے ہیں وہ قابل صد ستائش و لائق تحسین و آفرین ہے ۔
ڈاکٹر غوث محمد خان نیازی کی قیادت کا سب سے نمایاں پہلو ان کی اصول پسندی اور شفاف طرزِ سیاست ہے۔ انہوں نے پارٹی کو ذاتی مفادات سے بالا تر ہو کر چلایا، کارکنوں کی تربیت کو ترجیح دی اور ضلع بھر میں تنظیمی ڈھانچے کو مضبوط بنیادوں پر استوار کیا۔
ان کی زیر صدارت پاکستان مسلم لیگ (ن) خوشاب میں ایک منظم، فعال اور متحرک جماعت کے طور پر ابھری ہے، جہاں نظریاتی کارکنوں کو اعتماد اور عزت ملی ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع خوشاب کے صدر ڈاکٹر غوث محمد خان نیازی نے اپنے آفس میں راقم الحروف ( راجہ نور الہی عاطف) کا ساتھ ایک خصوصی نشست کے دوران بتایا کہ ہمارے ورکرز ہمارا سب سے قیمتی اثاثہ ہیں اور ہم اپنے قائدین میاں محمد نواز شریف، میاں محمد شہباز شریف، محترمہ مریم نواز شریف اور میاں حمزہ شہباز شریف کے ویژن کے مطابق مسلم لیگ کے ورکرز کو دل و جان سے عزیز رکھتے ہیں اور ان کے دکھ سکھ میں برابر کے شریک ہیں
ڈاکٹر غوث محمد خان نیازی نے ہر فورم پر خوشاب کے عوام کی آواز بن کر اپنا کردار ادا کیا۔ انہوں نے بنیادی سہولیات، ترقیاتی منصوبوں اور عوامی مسائل کے حل کے لیے نہ صرف حکومتی سطح پر مؤثر لابنگ کی بلکہ بہت سے منصوبوں کی عملی تکمیل میں کلیدی کردار ادا کیا۔
چاہے بات سڑکوں کی تعمیر کی ہو، تعلیمی اداروں کی بہتری کی یا ہیلتھ سیکٹر کے مسائل کی—ہر جگہ ڈاکٹر غوث محمد خان نیازی کی عملی دلچسپی اور سنجیدہ کوششیں نمایاں رہیں۔
کسی بھی سیاسی جماعت کا حقیقی سرمایہ اس کے کارکن ہوتے ہیں، اور ڈاکٹر غوث محمد خان نیازی نے ہمیشہ اس سرمایہ کی قدر کی۔ انہوں نے پارٹی کے پرانے کارکنوں کو عزت دی، نوجوانوں کو آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کیے اور ہر سطح پر مشاورت کا کلچر پروان چڑھایا۔
کارکنان ان کی دل و جان سے اس لیے عزت کرتے ہیں کہ وہ ایک ایسی قیادت ہیں جو ہر مشکل وقت میں ان کے ساتھ کھڑی نظر آتی ہے۔
ڈاکٹر غوث محمد خان نیازی کی سیاست کا بنیادی محور عوامی خدمت ہے۔ بطور سینیٹر بھی انہوں نے پارلیمانی سطح پر عوامی مسائل کو بھرپور طریقے سے اجاگر کیا، اور بطور ضلعی صدر انہوں نے اپنی پوزیشن کو خدمت کے ایک ذریعہ کے طور پر استعمال کیا ہے۔ان کی سیاست میں دکھاوا یا تشہیر کم، جبکہ خدمت، عملی کام اور عوام کے ساتھ رابطہ زیادہ نظر آتا ہے۔
آج خوشاب کی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا جائے تو یہ امر واضح ہے کہ ڈاکٹر غوث محمد خان نیازی نے نہ صرف پاکستان مسلم لیگ ن کو فعال، منظم اور متحد رکھا بلکہ ضلع میں پارٹی کی عوامی مقبولیت میں بھی اضافہ کیا۔
ان کی قیادت نے ثابت کیا کہ اگر نیت اور مقصد عوام کی بہتری ہو تو کامیابی خود قدم چومتی ہے۔
فخر خوشاب ، جناب ڈاکٹر غوث محمد خان نیازی کی خدمات محض ایک سیاسی جماعت تک محدود نہیں بلکہ وہ خوشاب کے عوام کی فلاح و بہبود کا ایسا روشن باب ہیں جسے ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھا جائے گا۔ ان کی بصیرت، خدمت اور مشن سے عبارت سیاست آنے والی نسلوں کے لیے مشعل راہ ہے۔