November 17, 2026

16 نومبر، احمدپورسیال میں تحصیل صدارت کی نشست پر شیعہ علماء کونسل کے الیکشن کی سوشل میڈیا پر ہلچل تحریر: حبیب منظر

IMG-20251115-WA0272

16 نومبر، احمدپورسیال میں تحصیل صدارت کی نشست پر شیعہ علماء کونسل کے الیکشن کی سوشل میڈیا پر ہلچل

تحریر: حبیب منظر

جب بھی انتخابات منعقد ہوتے ہیں انتخابی مہم کے دوران انتخابی میدان سجتے ہیں
متعلقہ نشستوں پر ہمیشہ دو یا دو سے زیادہ امیدوار حصہ لیتے ہیں
الیکشن میں کچھ پرانے چہرے اور کچھ نئے چہرے اپنے اپنے منشور کا جھنڈا بلند کیے اپنا اپنا ووٹ بینک بڑھانے میں ایڑی چوٹی کا زور لگاتے ہیں

ہر الیکشن میں کچھ سپورٹرز فرنٹ فٹ پر کھیلتے ہیں اور کچھ ووٹرز خاموشی سے پولنگ ڈے پر اپنا حق رائے دہی استعمال کرتے ہیں

ذمہ دار ووٹرز، سپورٹرز الیکشن میں الیکشن کی حد تک حصہ ضرور لیتے ہیں مگر الیکشن کو ٹینشن نہیں بناتے

سوشل میڈیا پر وائرل پوسٹوں کے مطابق 16 نومبر 2025 بروز اتوار بوقت 2 بجے دن امام بارگاہ خیمہ سادات گڑھ مہاراجہ میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے تحصیل احمدپورسیال کی نشست پر الیکشن منعقد ہو رہے ہیں

تحصیل صدارت کی نشست پر الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں میں مولانا غلام عباس مقدسی اور سید ظل حسنین کاظمی ایک دوسرے کے مد مقابل سامنے آ چکے ہیں اور دونوں شخصیات ملت جعفریہ کے لیے قابل احترام ہیں

دونوں امیدواروں کی سوشل میڈیا پر بھر پور سپورٹ جاری ہے
کوئی سپورٹر بزرگ امیدوار کے تجربے کو سپورٹ کر رہا ہے ،
تو کوئی سپورٹر نوجوان کے جذبے کو داد تحسین دے رہا ہے

اگر احمدپورسیال گڑھ مہاراجہ کی سطح پر موجودہ قیادت کی بات کی جائے تو ہر کوئی اپنے اپنے امیدوار کی جیت کیلئے پر تول رہا ہے

یہ بھی ممکن ہو سکتا ہے کہ آج رات گئے یہ فیصلہ ہو جائے اور کوئی ایک امیدوار دوسرے کے حق میں الیکشن سے دستبردار ہو جائے اور شیعہ علماء کونسل پاکستان تحصیل احمدپورسیال کا مقدر بلا مقابلہ صدر بن جائے
بصورت دیگر کل کے الیکشن میں جو جیتے گا وہی صدارت کا منصب سنبھالے گا
# رپورٹ حبیب منظر نمائندہ روزنامہ جنگ جیو نیوز
صدر تحصیل پریس کلب احمدپورسیال 03027691808